12:09 pm
 اقوام عالم بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، خالد بٹ

اقوام عالم بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، خالد بٹ

12:09 pm

اقوام عالم بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،خالد بٹ مقبوضہ کشمیر میں 160دنوں سے کرفیو نے مسلمانوں کا جینا حرام کر رکھا ہے بھمبر (بیوروروپورٹ)مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 160دنوں سے لاک ڈائون کرفیو نے کشمیری مسلمانوں کا جینا حرام کر رکھا ہے لیکن اقوام عالم مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جو کہ بے حسی اور انتہائی افسوس ناک امر ہے ، حق آزادی کشمیریوں کا دیرینہ مطالبہ ہے اگر ہم واضح صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ اور درست بیانیہ اختیار نہ کرسکے تو ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے اس سے بھی سنگین ہو سکتا ہے اب وقت آگیا ہے کہ آزادی یاشہادت کا نصب العین اختیار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حق خود ارادیت کا مطالبہ کریں یہی وقت کا تقاضہ ہے ، اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے آزاد جموں وکشمیر کی سیاسی معاشی اور آئینی آزادی ضروری ہے ہمیں حق خودارادیت کا موقع فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو شعور و آگاہی کی مہم کے ذریعے مین سٹریم میں لانا انتہائی ضروری ہے اس لئے تمام باشعور باکردار اہل وطن دانشوروں کو قلمی جہاد شروع کرنا چاہیے اور مالی طور پر مستحکم شعورو آگاہی پروگرام کے اخراجات برداشت کریں اور عوام اثر رسوخ رکھنے والے عوام کی پروگرام میں شرکت کو یقینی بنائی انشاللہ دانشور کا قلمی اہل ثروت کا مالی اور صائب الرائے کا زبانی اتحادواتفاق مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف مثبت قدم ثابت ہوگا ۔ خالد بٹ