04:19 pm
 گلگت بلتستان تاریخی طور پر جموں وکشمیر کا حصہ ہے، ملک ایاز

گلگت بلتستان تاریخی طور پر جموں وکشمیر کا حصہ ہے، ملک ایاز

04:19 pm

گلگت بلتستان تاریخی طور پر جموں وکشمیر کا حصہ ہے، ملک ایاز وزیراعظم فاروق حیدر نے ہر فورم پر جی بی کے عوام کے سیاسی حقوق کی ترجمانی کی مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری و چیئرمین ترقیاتی ادارہ ملک ایاز احمد نے کہاہے کہ راجہ فاروق حیدرخان ریاست جموں وکشمیر کے وہ لیڈر ہیں جن سے قدرت نے تاریخ ساز فیصلے ریاست جموں وکشمیرکے عوام کے مفاد میں لئے ہیں ۔ سینٹرل پریس کلب میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے لیگی رہنماء نے کہا کہ گلگت و بلتستان اور آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومتیں ہیں اور ان دونوں حکومتوں میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آزادکشمیر کے وزیراعظم اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے درمیان ہونیوالی ملاقاتوں کے بعد قائم ہونیوالی کمیٹی نے گلگت بلتستان کو آزادکشمیر کی طرز پر سیٹ اپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سیاسی بصیرت کے باعث ہی ممکن ہو سکا ہے کیونکہ گلگت بلتستان تاریخی طور پر ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے اور جب تک ریاست جموں وکشمیر کے مستقبل کا کوئی حتمی حل نہیں ہوجاتا اس وقت تک گلگت و بلتستا ن کا بھی ریاست کے دیگر حصوں کی طرح متنازعہ علاقہ میں شمار ہوتا رہے گا۔ جی بی کے عوام کے حقوق پر قائد کشمیر وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا ہمیشہ جاندار موقف رہاہے اور انہوں نے گلگت و بلتستان اور آزادکشمیر کو ایک ہی خطہ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی وزیراعظم فاروق حیدر نے ہر فورم پر جی بی کے عوام کے سیاسی حقوق کی ترجمانی کی ہے ۔ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی کوششوں سے گلگت و بلتستان کو آزادکشمیر طرز پر حکومتی وسیاسی سیٹ اپ دینے کا فیصلہ ایک تاریخ ساز اقدام ہے ۔ اس فیصلہ کے دور س نتائج برآمد ہونگے اور گلگت بلتستان کے عوام میں اعتماد پیدا ہو گا۔ ملک ایاز

تازہ ترین خبریں

 اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔قاسم سوری

اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔قاسم سوری

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

 پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا