04:58 pm
مقبول بٹ  کی برسی 11 فروری کوٹلی  میں منائیں گے،اشفاق کشمیری

مقبول بٹ کی برسی 11 فروری کوٹلی میں منائیں گے،اشفاق کشمیری

04:58 pm

مقبول بٹ کی برسی 11 فروری کوٹلی میں منائیں گے،اشفاق کشمیری 6 فروری کو کوٹلی اور 10 کو سرساوہ سے پنجیڑہ تک موٹر سائیکل ریلی نکالیں گے کوٹلی (سٹی رپورٹر)ممتاز حریت پسند لیڈر مقبول بٹ شہید کی برسی 11 فروری کوٹلی شہر میں منائیں گے،جمو ں کشمیر لبریشن فرنٹ ڈسٹرکٹ باڈی کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر اشفاق کشمیری کی زیر صدرات منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے عہد یداران نے بھرپور شرکت کی ۔اجلاس میں11 فروری کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ، لبریشن فرنٹ کے کارکن ،گلی ،محلے، شہر کو آزادی کے جھنڈوں، بینرز ،پینا فلیکس سے سجائیں گے ۔ یکم فروری کو ہر روز شام ورات کو مشعل بردار جلوس نکلالے جائیں گے ۔ 6 فروری کو کوٹلی شہر میں موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی ۔10 فروری کو سرساوہ سے پنجیڑہ تک موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی اور سرساوہ چوک میں شہید کشمیر کو سلامی دی جائے گی ۔پانچ فروری کو تمام آزادی پسند پہلے صبح اپنے اپنے ہو م اسٹیشن پر پروگرام کرنے کے بعد دن ایک بجے تمام قافلے ڈگری کالج گراؤنڈ کوٹلی میں جمع ہو نگے اور ڈیڑھ بجے وہاں سے ریلی نکالی جائے گی ۔ جو شہر کا چکر لگانے کے بعد جلسہ گاہ پہنچے گی ۔ اور وہاں قائدین خطاب کریں گے ۔ اجلاس سے ضلعی صدر اشفاق کشمیری خطاب کرتے ہوئے زبر دست کشمیری ہیرہ مقبول بٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اظہار خیال کریں گے ۔ مقبو ل بٹ نے سب سے پہلے اپنے مادر وطن کی غلامی کی محسوس کیا اور قائد تحریک امان اللہ خان خالق انصاری وغیرہ آزادی پسندوں سے مل کر کشمیر کی آزادی کے لیے جدو جہد شروع کی اور باآخر 11 فروری 1984 کو دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی کے پھندے کو چوم کر جام شہادت حاصل کی ۔11 فروری پوری کشمیری قوم کے لیے قومی دن کی حثییت رکھتا ہے ۔ لبریشن فرنٹ کا ہر کارکن تمام لوگوں کو ساتھ ملا کر 11 فروری قومی دن کے طور منائے گا ۔ اور میں پہلے تحصیل مقامی سطح پر پروگرام کرنے کے بعد ایک بڑی تعداد میں کوٹلی شہر میں داخل ہو نگے اور ایک شاندار جلسہ عام کر یں گے ۔ ظالموں منافقوں قابضوں پر واضح کریں گے کہ جب تک مقبول بٹ شہید امان اللہ خان یاسین ملک کا ایک بھی سپاہی زندہ ہے مادر وطن نہ تقسیم ہو گا اور نہ تحریک آزادی رکے گی ،مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی ۔ اشفاق کشمیری

تازہ ترین خبریں