03:10 pm
 حکمران عوام کو بھوکا مارنے کے در پہ ہیں،امتیاز عباسی

حکمران عوام کو بھوکا مارنے کے در پہ ہیں،امتیاز عباسی

03:10 pm

حکمران عوام کو بھوکا مارنے کے در پہ ہیں،امتیاز عباسی آٹے کا بحران پیدا کر کے مزید غلے کی قلت پیدا ہو گئی ہے دھیرکوٹ(نمائندہ اوصاف) موجودہ حکمران عوام کو بھوکا مارنا چاہتے ہیں۔ پہلے ٹیکس کی بھرمار کر کے عوام کا جینا دوبھر کیا گیا اور سبزی کھانے کی پوزیشن میں نہیں، اب آٹے کا بحران پیدا کر کے مزید غلے کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔لوگ لائنوں میں کھڑے نظر آتے ہیں اور ترجمان کہتے ہیں کہ میڈیا شور کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا امتیاز عباسی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جو کھوکھلے دعوے کیے تھے ان کا یہی انجام ہونا تھا۔اگر چینی مہنگی کرتے وقت اس بحران پر قابو پایا جاتا اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جاتا تو حکومت کو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔جن لوگوں کو اصلاح احوال کے لئے لگایا جا رہا ہے وہی بگاڑکا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔ادویات مہنگی کرنے کی اجازت دینے والے سے کب پوچھ گچھ ہوئی اور آج لوگوں کی چمڑی ادھیڑی جا رہی ہے۔ اس قدر مہنگائی کی جاتی ہے کہ کچھ سست پائی کر کے ایک جواز بنایا جاتا ہے کہ پہلے یہ ریٹ تھا اب یہ ہیں۔ جیسے 30روپے ٹماٹر اڑھائی سو پر گئے اور پھر سوا سو پر آکر رکے ہیں۔ اسی طرح پیا ز، آلو چار گنازیادہ قیمت پر تین گنا پر رکے ہیں ،یہ سرمایہ دار پلاننگ کے تحت مال جمع کرنے کا ذریعہ بناتے ہیں،مشرف کے دور میں 36ملوں کے خلاف کارروائی کے لئے کہا گیا کہ یہ شوگر مہنگی کرنے کے ذمہ دار ہیں مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ موجودہ حالات میں حکمرانوں کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ عوامی اعتماد کھو جانے کے بعد مزید عوام کو امتحان میں نہ ڈالیں اور دوبارہ الیکشن کے لئے راہ ہموار کریں۔اب لوگ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہیں۔جو وعدے کیے گئے تھے اس سے الٹ ہو رہا ہے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے جو اس بحران کے ذمہ دار ہیں۔ امتیاز عباسی

تازہ ترین خبریں

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

 ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے

وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

صلح کا بیان دینا مہنگا پڑگیا، عہدے سے ہٹائے جانے کاامکان

صلح کا بیان دینا مہنگا پڑگیا، عہدے سے ہٹائے جانے کاامکان