03:49 pm
راولاکوٹ و  پانیولہ ، محکمہ برقیات   میں کروڑوں روپے کا سامان خورد برود ہونے کا  انکشاف

راولاکوٹ و پانیولہ ، محکمہ برقیات میں کروڑوں روپے کا سامان خورد برود ہونے کا انکشاف

03:49 pm

راولاکوٹ و پانیولہ ، محکمہ برقیات میں کروڑوں روپے کا سامان خورد برود ہونے کا انکشاف ضلع پونچھ میں افسران کی ملی بھگت سے محکمہ کو فراہم کردہ کوائل، تار، میٹرزودیگر سامان پرائیوٹ اسٹورز میں فروخت کیا جاتا ہے مجاہد آباد ،ٹوپہ و دیگر علاقوں میں موجود افسران و اہلکاران کے پرائیوٹ سٹورز پر چھاپے مار کر جمع شدہ سامان ضبط کیا جائے،عوامی حلقے راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) محکمہ برقیات سب ڈویژن پانیولہ و راولاکوٹ میں کروڑوں روپے کا سامان خورد برود ہونے کا انکشاف، ضلع پونچھ میں محکمہ برقیات کے افسران کی ملی بھگت سے محکمہ کی جانب سے فراہم کیے جانے والے سامان ، کوائل، تار، میٹرز، ودیگر سامان میں کروڑوں روپے کے گھپلے کا انکشاف ، محکمہ برقیات کے افسران محکمہ کی جانب سے مہیا کیے جانے والا سامان جو کہ لائنوں کی مرمت کے لئے فراہم کیا جا تا ہے کو محکمہ کے افسران واہلکاران اپنے پرائیوٹ اسٹورز میں جمع کرکے پاکستان میں فروخت کر تے ہیں اور کروڑوں روپے وصول کرنے میں مصروف ہیں، حال ہی میں شکایات پر برقیات کے اعلٰی ذمہ داران نے مجاہد آباد ،ٹوپہ و دیگر علاقوں میں موجود محکمہ کے افسران و اہلکاران کے پرائیوٹ سٹورز پر چھاپے مار ے اور لاکھوں کا جمع شدہ سامان بھی ضبط کیا گیا، سیاسی و سماجی حلقوں کے زعما،راجہ جنت حسین کیانی، ارشد خان، انجمن تاجران مجاہد آباد کے صدر فیاض صابر و دیگر نے حکومت آزاد کشمیر اور بالخصوص وزیر برقیات آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کی جائے ان زعما کا کہنا تھا کہ محکمہ برقیات کی جانب سے لائنوں کی مرمت، میٹرز کی مد میں عوام الناس سے پیسے وصول کیے جاتے ہیں اور محکمہ کی جانب سے فراہم کیے جانے والے سامان افسران واہلکاران کی ملی بھگت سے فروخت کیا جا رہا ہے جو کہ سرا سر زیادتی و ناانصافی ہے ان زعما کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات کے ایسے ملازمین جو اپنی آمدن سے زیادہ اثاثے رکھتے ہیں کی جانچ پڑتال کی جائے اور ایسے عناصر جو کرپشن کے زریعے اپنی جائیدادوں میں اضافہ میں مصروف ہیں فوری کارروائی کی جائے سابق ناظم اعلیٰ برقیات کے دور میں جتنی بھی سکیمیں آئیں تمام کے جعلی ٹھیکہ جات ظاہر کرکے ایس ڈی او صاحبان نے خود ہی کام کروائے اور فرضی بلات کے ذریعے لاکھوں روپے کی کرپشن کی گئی، لیکن چیف انجینئر کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہ کی جانا بھی باعث تشویش ہے۔محکمہ برقیات کے راولاکوٹ دفتر میں نجی سٹوروں سے برآمد ہونے والے کنڈکٹرز اور دیگر ساز و سامان کو بھی باہر ہی رکھا گیا ہے۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات میں کرپشن کی کہانی ابھی مزید لمبی ہے، زلزلہ کے بعد بحالی اورتعمیر نو کا کام کرنے والے محکمہ ای ای اے پی کے زیر اہتمام ہزاروں کی تعدادمیں زلزلہ متاثرین کے لئے مفت میٹرز جاری کئے گئے جنہیں محکمہ کے افسران نے ہزاروں روپے میں فروخت کیا، اس کے علاوہ کنڈکٹر، ٹرانسفارمر اور دیگر سازو سامان بھی فراہم کیا گیا تھا جسے فروخت کیا گیا، اس کے علاوہ جو سرکاری طور پر منظور ہونے والی سکیمیں ہیں انکا سازو سامان بھی فروخت کر کے ناقص اور ناکارہ ٹرانسفارمر اور کنڈکٹرز نصب کئے جاتے ہیں، پول نصب کرنے کے ٹھیکے ایس ڈی او صاحبان خود لیکر کام کرتے ہیں، لائن لاسز اور بجلی چوری کا تدارک کرنے کی بجائے غریب عوام کو جعلی اور فرضی بلات جاری کئے جاتے ہیں۔ ماضی میں چند ملازمین سرعام محکمہ برقیات کا سرکاری سامان فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے لیکن ان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی جس کے باعث برقیات کے باقی ملازمین بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں ۔ حکومت اور محکمہ برقیات کی انتظامیہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس کرپشن میں ملازمین ،افسران و ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرے اور کرپشن میں ملوث افسران کو باقی افسران اور ملازمین کیلئے نشان عبرت بنایاجائے ۔ محکمہ برقیات

تازہ ترین خبریں

 عمرا ن خان حکومت نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا،مفتاح اسماعیل

عمرا ن خان حکومت نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا،مفتاح اسماعیل

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

 ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے

وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب