04:14 pm
 سہنسہ ، آٹے  کےبحران   میں شدت اورقیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج،دھرنا،ٹریفک جام

سہنسہ ، آٹے کےبحران میں شدت اورقیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج،دھرنا،ٹریفک جام

04:14 pm

سہنسہ ، آٹے کےبحران میں شدت اورقیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج،دھرنا،ٹریفک جام ڈگری کالج کے طلباء نےسڑکوں پر آگئے،انتظامیہ کے مذاکرات اور یقین دہانی پر ہڑتال موخر کر دی گئی آٹا نایا ب ہونے کے خلاف دھرنا دے کر سہنسہ بازار آنے جانے والی سڑک پر ہر قسم کی ٹریفک بند کردی گئی سہنسہ(نمائندہ خصوصی )سب ڈویژن سہنسہ میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ۔ بیس کلو کا تھیلہ 12 سو روپے میں فروخت ہونے لگا۔ آٹا نایا ب ہونے اور قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ڈگری کالج کے طلباء سڑکوں پر آگئے، ٹریفک جام کر دی ، راولپنڈی کوٹلی بلوچ بیٹھک ، گلپور سرساوہ پنجیڑہ جانے والی ٹریفک مکمل طور پر بلاک ہوگئی ۔انتظامیہ کے مذاکرات اور یقین دہانی پر ہڑتال موخر کر دی اور احتجاجی جلوس نکالنے کے علاوہ سہنسہ بازار آنے جانے والی سڑک پر دھرنا دے کر ہر قسم کی ٹریفک بند کردی۔بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر محکمہ خوراک جوآزاد کشمیر میں گندم سپلائی کے ذمہ دار ہیں وہ نااہلی کے باعث اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوٹلی کے بیا ن بھی ہوائی ثابت ہوئے اور وہ عوام کو مطمئین نہ کرسکے چونکہ آٹے کی قلت کے باعث لوگ سرکاری آٹے سے ابھی تک محروم ہیں۔ذرائع کے مطابق سہنسہ فلور مل میں تیس ہزار بوری گندم کی ہر ماہ سپلائی ہوتی تھی جو عوامی ضروریات پوری کرتی تھی مگر ایک ماہ کے وقفہ سے گزشتہ روز صرف تین ہزار بوری گندم کی مل کو سپلائی کی گئی جو ناکافی ہی نہیں بلکہ نہ ہونے کے ہی برابر ہے عوام ڈڈیال مل کاتیار کرد ہ اور پنجاب سے آنے والا بیس کلو آٹے کا تھیلہ بارہ سو روپے میں خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔عوامی مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ سہنسہ فلور مل کو آبادی کے لحاظ سے گندم کا کوٹہ مہیا کیا جائے تاکہ عوام علاقہ کی ضروریات پوری ہوسکے علاوہ ازیں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے طلبا ء نے آٹے کی قلت اور بجلی کے بحران پر احتجاجی جلوس نکالا اور سڑک بند کرکے سہنسہ آنے جانے والی ٹریفک معطل کردی ۔طلباء کا مطالبہ ہے کہ سہنسہ میں آٹے کا بحران ختم کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ لوگ فاقہ کشی پر مجبور نہ ہوں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کی سپلائی کا سلسلہ بھی ختم کیا جائے تاکہ عوام علاقہ بجلی کی سہولت سے بہتر طور پر مستفید ہوسکیں۔ ادھر جموں و کشمیر ہیومین رائٹس کے بانی چیرمین مرز ا طفیل حسین ایڈووکیٹ ، سعودی عر ب کے چیرمین کبیر غازی ، پیر مشرف شاہ مکھڈوی ، چوہدری الیاس ، ڈاکٹر نواز کیانی ، ہومین رائٹس کے جنرل سیکرٹری ذاکر شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی عدم دستیابی اور غیر معیاری آٹا مارکیٹ میں فروخت ہونا محکمہ خوراک کی نااہلی اور ناکامی کے علاوہ غفلت ، لاپرواہی اور عدم دلچسپی کے باعث مارکیٹ کے اندر غیر معیاری آٹا انتہائی مہنگے داموں فروخت ہورہا ہے پچھلے دوماہ سے غلے کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے آج آٹے کا بحران پیدا ہوا محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر اپنی محکمانہ ذمہ داری پوری کر نے میں بری طرح ناکام ہوگئے حکومت آزاد کشمیر نے ڈائریکٹر خوراک کو اکوموڈیٹ کر رکھاہے جس میں کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں عوام کا مطالبہ ہے کہ اس نالائق ، نااہل اور نکھٹو شخص کو تبدیل کر کے کسی فرض شناس ، دیانتدارا ور اہلیت صلاحیت رکھنے والے شخص کو ڈائریکٹر تعینات کیا جائے ۔ آٹا

تازہ ترین خبریں

 رنگ روڈتحقیقاتی رپورٹ میں زلفی بخاری اور غلام سرور خان کا کوئی ذکر نہیں، فواد چوہدری

رنگ روڈتحقیقاتی رپورٹ میں زلفی بخاری اور غلام سرور خان کا کوئی ذکر نہیں، فواد چوہدری

 عمرا ن خان حکومت نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا،مفتاح اسماعیل

عمرا ن خان حکومت نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا،مفتاح اسماعیل

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

 ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے

وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع