04:59 pm
 امیدواران  کو  ملتوی امتحان کے واجبات واپس کئے جائیں،سیاب شریف

امیدواران کو ملتوی امتحان کے واجبات واپس کئے جائیں،سیاب شریف

04:59 pm

امیدواران کو ملتوی امتحان کے واجبات واپس کئے جائیں،سیاب شریف محکمہ فزیکل پلاننگ نےسب انجینئر کی آسامی کیلئے اٹھارہ سو کا بنک ڈرا فٹ لیا تھا راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) محکمہ فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ ،مواصلات و تعمیرات عامہ مظفرآباد کے دفتر سے سب انجینئر کی آسامی کیلئے اخبارمیں اشتہار دیاگیا ، اشتہار کے ساتھ امید واران کی تعلیمی اسناد کے ساتھ ساتھ اٹھارہ سو روپے کا بنک ڈرا فٹ بنام محکمہ فزیکل پلاننگ بھیجنا بھی ضروری تھا ، اس اشتہار کے شائع ہونے کے بعد آزادکشمیر سے ہزاروں امید واران نے اپنے کاغذات بھیجے اور اٹھارہ سوروپے کا بنک ڈرافٹ ، امید واران کو محکمہ کی طرف سے کال لیٹر بھی جاری کیے گئے اور انہیں امتحانی مرکز کا پتہ اور وقت مقررہ پر پہنچنے کی تاکید کی گئی ، امید واران جب مقررہ وقت 19جنوری کوصبح امتحانی مرکز میں پہنچے تو وہاں پر محکمہ کی جانب سے ایک نوٹس چسپاں کیاگیاتھا جس میں درج تھا کہ سب انجینئر اور اوور سیئر کے امتحانات تا حکم ثانی ملتوی کیے جاتے ہیں اور آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا ، جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سابق صدر سردار سیاب شریف خان نے اپنے ایک بیان میں محکمہ کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ امید واران کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیں ، محکمہ نے پوسٹیں مشتہر کر کے لاکھوں روپے کمائے جبکہ آزادکشمیر کے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبہ کو بھی بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑے ، اگر محکمے کو انٹرویو نہیں کرنے تھے تو پوسٹیں کیوں مشتہر کی گئیں اور امید واران سے لاکھوں روپے کیوں بٹورے گئے ، سردار سیاب شریف نے کہا کہ محکمہ کے اعلٰی حکام فوری طور پر امید واران کو مطمئن کریں اور جو پیسے امید وارا ن سے لئے گئے وہ بھی واپس امید واران کو دیئے جائیں ۔ سیاب شریف

تازہ ترین خبریں

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

 ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے

وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

صلح کا بیان دینا مہنگا پڑگیا، عہدے سے ہٹائے جانے کاامکان

صلح کا بیان دینا مہنگا پڑگیا، عہدے سے ہٹائے جانے کاامکان