05:00 pm
  اسماء کی بین الاقوامی اداروں  میں نمایاں  شناخت ہے،مسعودخالد

اسماء کی بین الاقوامی اداروں میں نمایاں شناخت ہے،مسعودخالد

05:00 pm

اسماء کی بین الاقوامی اداروں میں نمایاں شناخت ہے،مسعودخالد زلزلہ سے قبل ادارے نے ایف اے او اوریواین ڈی پی کے تعاون سے کام کیا مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)آزادکشمیر کے وزیرزراعت واسماء چوہدری مسعودخالد نے کہا ہے کہ اسماء ملکی سطح پر ایک تسلیم شدہ ادارہ ہے، جسکی بین الاقوامی اداروں میں بھی ایک شناخت ہے، زلزلہ سے قبل اس ادارہ نے ایف اے او اوریواین ڈی پی کے تعاون سے زراعت،دیہی ترقی اورتوسیع تعلیم وتربیت کے شعبہ جات میں گراں قدرخدمات سرانجام دی ہیں،ان خیالات کا اظہارمقررین نے اسماء گڑھی دوپٹہ میں راجہ طارق مسعود ریٹائرڈ سیکرٹری زراعت کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کی صدارت وزیرزراعت واسماء چوہدری مسعودخالد نے کی۔تقریب کے میزبان ناظم اسماء اکیڈمی سردارگلزارحسین تھے ،تقریب میں سیکرٹری سیرا زاہد حسین عباسی ،سیکرٹری انڈسٹری خواجہ محمداحسن،ایم ڈی سمال انڈسٹریز سردارجاوید ایوب،ناظم اعلیٰ لائیوسٹاک ڈاکٹرمطلوب حسین راجہ،چیف اکانومسٹ محمد شمعون ہاشمی،احمد حسین شیخ،راجہ طاہر عظیم خان ڈپٹی ڈائریکٹراسماء اکیڈمی،ڈاکٹر کبیراحمد،شہزاد ایوب،نصیراحمد،منظورمغل،گل شادخان،ناظمہ منظور اوردیگر شرکاء نے بھی شرکت کی، انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کررہی ہے جس میں اسماء کا بنیادی کردار ہے جو نہ صرف زراعت لائیوسٹاک کے افسران وعملہ کی تکنیکی تربیت میں معاونت کی بلکہ کسانوں کی تربیت کیلئے بھی اہم کردارادا کیا ہے۔ ایکسٹینشن سروسز مینجمنٹ اکیڈمی(اسماء) کو مثالی ادارہ بنانے کیلئے حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی اورذاتی طور پر مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے سابق سیکرٹری زراعت کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد پر ناظم اعلیٰ اسماء اورانکی ٹیم کوسراہا وزیرموصوف نے راجہ طارق مسعود کو سروس تکمیل پر مبارکباد دی اوران سے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔تقریب سے سیکرٹری سیرا زاہد عباسی اورایڈیشنل سیکرٹری چوہدری عبدالرحٰمن نے بھی خطاب کیا انہوں نے راجہ طارق مسعود کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے اسماء کی ترقی اورضروریات کیلئے درکار وسائل کے حوالے سے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی اورسیکرٹریزنے مزید کہا کہ اسماء کی پہچان ایک اعلی ادارے کی ہے اوراسکے انفراسٹریکچر کی مکمل بحالی کیلئے مکمل تعاون جاری رہے گا۔ریٹائرڈ سیکرٹری راجہ طارق مسعود نے تقریب کے انعقاد پر اسماء کے منتظمین کا شکریہ بھی ادا کی انہوں نے کہا کہ اسماء اکیڈمی آزادکشمیر کے ماتھے کا جھومر ہے اوراس کی مکمل بحالی کیلئے سب کو مل کر کرداراداکرنا ہوگا انہوں نے حکومت آزادکشمیر سے اپیل کی کہ اسماء اکیڈمی کو پہلے کی طرح مثالی ادارہ بنانے کیلئے مطلوبہ فنڈز فراہم کیے جائیں سیرا کے تحت اس کے انفراسٹریکچر کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیاجائے۔مقررین نے ریٹائرڈ سیکرٹری راجہ طارق مسعود کو طویل سروس کی تکمیل اورگریڈ21 ملنے پر مبارکباد دی اورنکی زراعت کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں وزیر حکومت اورمیزبان نے دیگر مہمانوں کے ساتھ راجہ طارق مسعود کو شیلڈ اورتحائف پیش کیے۔ مسعودخالد

تازہ ترین خبریں

نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر لندن گئے،حافظ حسین احمد

نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر لندن گئے،حافظ حسین احمد

 رنگ روڈتحقیقاتی رپورٹ میں زلفی بخاری اور غلام سرور خان کا کوئی ذکر نہیں، فواد چوہدری

رنگ روڈتحقیقاتی رپورٹ میں زلفی بخاری اور غلام سرور خان کا کوئی ذکر نہیں، فواد چوہدری

 عمرا ن خان حکومت نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا،مفتاح اسماعیل

عمرا ن خان حکومت نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا،مفتاح اسماعیل

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

 ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے

وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم