07:20 pm
آزاد کشمیر: کار ریلی پر بھارتی فائرنگ سے 3 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویش ناک

آزاد کشمیر: کار ریلی پر بھارتی فائرنگ سے 3 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویش ناک

07:20 pm

مظفر آباد( آن لائن ) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر آزاد جموں و کشمیر کے ضلع پونچ کے خطرناک علاقے سے گزرتی ہوئی کار ریلی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریلی کا آغاز تیتری نوٹ سے ہوا تھا جو دھاڑ بازار میں کشمیری رہنما مقبول بٹ کی 36ویں برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہی تھی
۔مدارپور کے نزدیک مینڈلا کے مقام پر بھارتی فوج نے ریلی پر گولیاں برسائیں۔مقامی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 'بھارتی اسنائپرز نے دو گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 مسافر زخمی ہوئے'۔ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں سے ایک 32 سالہ لقمان عزیز ہیں جنہیں گردن میں گولی لگی، 20 سالہ ارسلان صدیقی کو پشت پر گولی لگی اور راشد طالب کو بائیں بازو میں گولی لگی۔حکام کا کہنا تھا کہ ان میں سے لقمان اور ارسلان کو راولا کوٹ کے شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم لقمان کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے انہیں راولپنڈی کے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریلی جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کی ذیلی تنظیم کی جانب سے منعقد کی گئی تھی تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ متاثرین جموں و کشمیر کی پاکستان اور بھارت دونوں سے آزادی کا مطالبہ کرنے والی تنظیم کے کارکن تھے یا صرف حمایتی۔آزادی کی حمایتی دیگر تنظیموں اور گروہوں، بالخصوص جے کے ایل ایف اور نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن (این ایس ایف) کی جانب سے مقبول بٹ کی برسی منانے کے لیے آزاد جموں و کشمیر کے دیگر مقامات پر بھی ریلی اور مظاہرے کیے گئے۔مقبول بٹ کو بھارتی حکومت نے 11 فروری 1984 کو نئی دہلی کی مشہور تہاڑ جیل میں پھانسی کی سزا دے کر انہیں وہیں دفنا دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ  متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

 اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

 عوام کی بیوروکریسی سےعموعی شکایات ہیں اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں ہیں:فواد چوہدری

عوام کی بیوروکریسی سےعموعی شکایات ہیں اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں ہیں:فواد چوہدری

 جاوید لطیف کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جاوید لطیف کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جس جس نے خریداری کرنی ہے کرلے،صوبائی دارالحکومت میں دکانیں کھل گئیں ،تاجرخوشی سے نہال

جس جس نے خریداری کرنی ہے کرلے،صوبائی دارالحکومت میں دکانیں کھل گئیں ،تاجرخوشی سے نہال