05:33 pm
چناری میں نصف درجن بھوکے کتے 12سالہ بچےکو کھا گئے

چناری میں نصف درجن بھوکے کتے 12سالہ بچےکو کھا گئے

05:33 pm

چناری (مانیٹرنگ ڈیسک) بھوکے کتنے ساتویں جماعت کے طالب علم 12سالہ بچے کو نوچ کر کھاگئے۔ نماز جنازہ کے دوران لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چناری کے علاقے میں ساتویں جماعت کے طالب علم 12سالہ بچے کو گھر والوں نے دودھ لینے بھیجا۔ نصف درجن کے قریب کتوں نے بچے کا تعاقب شروع کردیا۔ جس سے بچہ نیچے گرا اور اس کا سر پھٹ گیا،اس کے بعد کتوں نے بچے کے جسم کا آدھا گوشت کھالیا۔ بچے کے ورثاء نے کتوں کی خواراک بننے والے بچے کی ڈیڈ باڈی ریکور کرنے کے بعد اس کا نماز جناز پڑھانے کے بعد مقامی قبرستان میں اسکی تدفین کر
دی ہے۔اس المناک واقعے پر پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔