06:43 pm
کارڈیالوجی ہسپتال ، ائیر ایمولینس ، آر سی سی پل سینکڑوں کلومیٹر پختہ  سڑکیں ، کالجز سمیت تمام وعدے ہوا ہو گئے

کارڈیالوجی ہسپتال ، ائیر ایمولینس ، آر سی سی پل سینکڑوں کلومیٹر پختہ سڑکیں ، کالجز سمیت تمام وعدے ہوا ہو گئے

06:43 pm

نعمان پورہ(نمائندہ اوصاف)باغ میں کارڈیالوجی ہسپتال ، ائیر ایمولینس ، آر سی سی پل سینکڑوں کلومیٹر پختہ سڑکیں ، کالجز سمیت دیگر اعلانات ہوا میں اڑا دئیے گئے ،ہوائی اعلانات کرنے والے وزیر اطلاعات اپنے ضلع میں پریس کلب تک نہ بنا سکے ۔ زلزلہ سے قبل پریس کلب کے لیے تعمیر شدہ عمارت پر بھی محکمہ جیل نے قبضہ کر لیا ۔ باغ کے صحافی بے یار و مدد گار اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں ،تعمیر شدہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں چھوٹی سی بلڈنگ کو کارڈیالوجی ہسپتال کے لیے مختص کر کے عوام کیساتھ کھلواڑ کیا گیا۔ وفاقی وزراء اور راجہ فاروق حیدر کے
کہنے پر عوام نے ووٹ تو دے دئیے مگر سہانے خواب درست ثابت نہ ہوئے ۔ باغ کے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات کی حلقہ کے عوام سے لاتعلقی اور باغ میں کوئی میگا پراجیکٹ نہ لگانا ان کی بے حسی ہے ۔ وزیر اطلاعات نے چار سالہ دور میں بیشتر دورانیہ اسلام آباد اور مظفرآباد میں گزارہ اور چار سال تک عوام کو بیوروکریسی کے رحم وکرم پر چھوڑا۔ کورونا وائرس کی وباء کے دوران مشکل ترین وقت میں غائب رہے ۔ حلقہ وسطی باغ کے عوام آمدہ الیکشن میں حساب برابر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں