05:46 pm
وزیر تعلیم وقار نور کی آشیر باد، کالجز میں تبادلوں اور تعیناتیوں کیلئے فیمیل سٹاف کو بلیک میل کیا جانے لگا

وزیر تعلیم وقار نور کی آشیر باد، کالجز میں تبادلوں اور تعیناتیوں کیلئے فیمیل سٹاف کو بلیک میل کیا جانے لگا

05:46 pm

مظفرآباد( سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کے اعلانات ہوائی نکلے،محکمہ تعلیم کالجز میں من پسند تبادلوں اور تعیناتیوں کے لیے فی میل سٹاف کو بلیک میل کیاجانے لگا،محکمہ تعلیم کالجز کا ایڈیشنل سیکرٹری ساجد نور جونیئر لیکچرز کو انتظامی پوسٹوں پرتعینات کرنے کے لیے اسلام آباد ٹور کی پیشکش کرنے لگا ،ساجد نور کو وزیرتعلیم کالجز وقار نور کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، ساجد نور وزیر تعلیم کالجز وقار نور کے قریبی عزیزہیں اور وزیر تعلیم کالجز کے فرنٹ مین کا کردار ادا کررہے ہیں، نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر
ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تعلیم کالجز ساجد نور نے گزشتہ ایک سال سے فی میل سٹاف کو بلیک میل کرناشروع کررکھا ہے،تبادلوں اور تعیناتیوں کے لیے فی میل سٹاف کو وزارت تعلیم کالجز میں بلایا جاتا ہے جہاں انہیں مختلف طریقوں سے بلیک میل کیاجاتا ہے اور مجبور سٹاف کو اسلام آباد ٹور کی پیشکش کی جاتی ہے، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تعلیم کالجز نے آزادکشمیر بھر کی فی میل سٹاف کا مکمل ڈیٹا اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور آئے روز تبادلوں او ر تعیناتیوں کی آڑ میں فی میل سٹاف کو بلیک میل کیاجاتا ہے، تبادلوں اور تعیناتیوں کے لیے فی میل سٹاف کے وزارت سے رابطے کرائے جاتے ہیں اور انہیں من پسند عہدہ دینے اور من پسند جگہ پر تعینات کرنے کی پیشکش کی جاتی ہے ،اس وقت آزادکشمیر کے متعدد گرلز ڈگری کالجز، انٹرگرلز کالجز میں جونیئر لیکچررز اور پروفیسرز کو پرنسپل کے عہدوں پر تعینات کیاگیا ہے اور سینئر عملہ کو جونیئرز کے ماتحت کام پر مجبور کیا جارہا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری کالجز ساجد نور کے موبائل فون میں آزاد کشمیر بھر کی فی میل سٹاف کے موبائل فون نمبر موجود ہیں۔ ساجد نور ایس ایم ایس ،ایمو،واٹس ایپ کے ذریعے فی میل سٹاف سے رابطے کرتا ہے، خاص طور پر سیکرٹریٹ ،نظامت اور کالجز میں انتظامی عہدوں کا لالچ دے کر فی میل سٹاف کو بلیک میل کیاجارہا ہے اور انہیں اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کے ٹور کی پیشکش کی جاتی ہے ۔محکمہ تعلیم کالجز کے متنازعہ کردار ساجد نور کو وزیرکالجز وقار نور کی سرپرستی حاصل ہے،ذرائع کے مطابق ساجد نور وزیر کالجز وقار نور کے فرنٹ مین کا کردار ادا کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ساجد نور کے ذاتی موبائل کا ڈیٹا ٹریس کر کے تمام حقائق سے پردہ فاش کیاجاسکتا ہے

تازہ ترین خبریں