05:51 pm
وزیر اعظم فاروق حیدر کے ہوائی اعلانات، وزیر بلدیات کی اقرباء پروری کی پیاس نہ بجھ سکی، میرٹ پامالی جاری

وزیر اعظم فاروق حیدر کے ہوائی اعلانات، وزیر بلدیات کی اقرباء پروری کی پیاس نہ بجھ سکی، میرٹ پامالی جاری

05:51 pm

چڑہوئی(راجہ عمران خان) آزاد کشمیر میں میرٹ پامالی جاری،وزیر اعظم فاروق حیدر کے دعوے بیانات و تقریروں تک محدود، عملی طور پر ہر محکمہ یرغمال ، ایک طرف آزاد حکومت کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق بلدیاتی و ترقیاتی ادارہ جات کے مالیاتی عدم استحکام کی وجہ سے جریدہ و غیر جریدہ بھرتیوں پر پابندی عائد ہے جبکہ دوسر ی طرف دھڑلے سے خلاف میرٹ بھرتیاں جاری ہیں، اسی سلسلہ میں آٹھ ماہ قبل مشتہر ہونے والے اشتہار پر وزیر بلدیات اپنے چہیتوں کو بھرتی کرنے کیلئے سرگرم ہیں،محکمہ بلدیات میں ایک مرتبہ پھر جعلی بھرتیوں کا دور دورہ ہے آج
ہونے والے انٹرویو میں جس کیمطابق گل ریزولد محمد داد مجسٹریٹ بلدیہ،عماد جمیل ولد محمد جمیل مجسٹریٹ بلدیہ عرفان مقصود ولد محمد مقصود جو وزیر بلدیات کا بھتیجا ہے کو جعلی و فرضی انٹرویو کے زریعہ سپرینٹنڈنٹ بھرتی کیا جا رہا ہے اس سے پہلے بھی بے شمار بوگس بھرتیاں ہوئی جن کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹیز کے بارے میں پہلے خبر دی گئی مگر اس ریاست میں قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں بوگس بھرتیوں کانوٹس نہ لیا جا سکاآج پھر بوگس تقرریوں کیلئے انٹرویو کیے جارہے،اس سے قبل بھی ہونے والی تقرریوں بارے اوصاف نے قبل از وقت خبر دے دیدی تھی لیکن جیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کے باعث کسی نے نوٹس نہ لیا