03:18 pm
  شمالی علاقہ جات کو صوبہ بنانےکافیصلہ شہداء کے خون سے غدار ی ہو گا

شمالی علاقہ جات کو صوبہ بنانےکافیصلہ شہداء کے خون سے غدار ی ہو گا

03:18 pm

سیری(نمائندہ اوصاف) مسلم کانفرنس تحصیل کھوئی رٹہ کا اہم اجلاس زیر صدارت حلقہ صدر ظفر اقبال غازی منعقد ہوااسٹیج سیکرٹری کے فرائض طالب حسین سرانجام دیئے اجلاس میں سابق امیدوار اسمبلی راجہ خورشید احمد خان، راجہ صغیر احمد خان ، راجہ اشفاق احمد ، صادق مغل ، راجہ بیزاد خان ، راجہ رضوان ، علی کالس ، محمد علی ، احسن خان و دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حلقہ کھوئی رٹہ مسلم کانفرنس ظفر اقبال غازی اور سابق امیدوار اسمبلی راجہ خورشید احمد خان نے کہا کہ آج جموں کشمیر مسلم کانفرنس کشمیر کے تشخص کی علمبردار ہے رئیس حرار چوہدری غلام عباس ، مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے کبھی بھی تقسیم کشمیر کی حمایت نہیں کی وہ شملہ معاہدہ ہو یا کوئی اور سازش اپنے موقف پر ڈٹ گئے آج ریاست بھر میں ایک ہی جماعت اور ایک قائد ریاست 84471 مربع میل کی
 
بات کرتا ہے تو وہ سردار عتیق احمد خان ہے جو حکومت پاکستان کے سامنے ڈٹ گئے اور کشمیر کی مکمل آزادی تک شمالی علاقہ جات کو صوبہ نہ بننے کا کہا یہ فیصلہ 80لاکھ کشمیریوں اور تحریک میں شہداء کے خون سے غدار ی ہو گا آج سوا سال گزر گیا 80 لاکھ کشمیری لاک ڈائون میں ہیں اور ہم جشن صوبہ منانے جا رہے ہیں یہ فیصلہ مودی ایجنڈے کی تکمیل ہے اس نے 5 اگست 2019 کو 35A اور 370 ختم کر کے کشمیریوں کو اپنے حق سے محروم کر دیا تھا 60کی دہائی میں ایوب خان نے کہا تھا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کو بھول سکتی ہے لیکن افواج پاکستان کشمیریوں کو نہیں بھولے گی قائد اعظم محمد علی جناح اور گاندھی نے بھی کشمیریوں سے یہ وعدہ کیا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیریوں کو اپنی رائے آزادی کا حق دیا جائے گا آج کشمیری قوم اقوام عالم سے مطالبہ کرتی ہے کہ کشمیریوں کو ان پیدائشی حق دیا جائے مسلم کانفرنس تحصیل کھوئی رٹہ بہت جلد کھوئی رٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلوانے جا رہی ہے ۔

تازہ ترین خبریں

سول اور ملٹری قیادت نے27فروری کو جنگی جنون میں مبتلامودی کوجواب دیا وہ قابل تعریف ہے،فواد چوہدری

سول اور ملٹری قیادت نے27فروری کو جنگی جنون میں مبتلامودی کوجواب دیا وہ قابل تعریف ہے،فواد چوہدری

وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں،سربراہ پاک فضائیہ

وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں،سربراہ پاک فضائیہ

ہمارے شاہینوں نے 27فروری کو دشمن کو دن میں تارے دکھائے،شبلی فراز

ہمارے شاہینوں نے 27فروری کو دشمن کو دن میں تارے دکھائے،شبلی فراز

سینیٹ الیکشن: شہباز شریف کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنےکی سہولت نہ دینے کا فیصلہ

سینیٹ الیکشن: شہباز شریف کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنےکی سہولت نہ دینے کا فیصلہ

2سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کا اہم ترین بیان سامنے آگیا

2سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کا اہم ترین بیان سامنے آگیا

حکومت کا 103سال پرانے ایئر پورٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ۔۔وجہ کیا بنی ہے؟جانیے تفصیل

حکومت کا 103سال پرانے ایئر پورٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ۔۔وجہ کیا بنی ہے؟جانیے تفصیل

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کر دیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کر دیا گیا

جاتی سردی پھر لوٹ آئی ۔۔۔۔ بارشیں ہی بارشیں !محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی

جاتی سردی پھر لوٹ آئی ۔۔۔۔ بارشیں ہی بارشیں !محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی

جوبزدل ہے وہ ہٹ جائے ،جو شیر ہے وہ ڈٹ جائے۔۔۔ مریم نواز کہاں جارہی ہیں ،ن لیگیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

جوبزدل ہے وہ ہٹ جائے ،جو شیر ہے وہ ڈٹ جائے۔۔۔ مریم نواز کہاں جارہی ہیں ،ن لیگیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

انگین آلتان کے ساتھ فراڈ کرنیوالا ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا

انگین آلتان کے ساتھ فراڈ کرنیوالا ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا

بزدار حکومت کاغربت کے خاتمے کی جانب ایک اور اہم قدم

بزدار حکومت کاغربت کے خاتمے کی جانب ایک اور اہم قدم

پاک فوج کی دلیری سے بہت متاثر ہوا،ابھی نندن

پاک فوج کی دلیری سے بہت متاثر ہوا،ابھی نندن

’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کو دوسال مکمل:وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور طریقے سے دیا جائیگا،پاک فوج

’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کو دوسال مکمل:وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور طریقے سے دیا جائیگا،پاک فوج

پاکستان: کوروناوائرس سے مزید33افراد جاں بحق

پاکستان: کوروناوائرس سے مزید33افراد جاں بحق