12:35 pm
شوپیان مبینہ فرضی جھڑپ :قبر کشائی کے بعد مہلوکین کی لاشیں لواحقین کے حوالے

شوپیان مبینہ فرضی جھڑپ :قبر کشائی کے بعد مہلوکین کی لاشیں لواحقین کے حوالے

12:35 pm

سرینگر//راجوری ضلع سے تعلق رکھنے والے اُن تین مزدوروں کی لاشیں ہفتہ کی صبح قبر کشائی کے بعد لواحقین کے سپرد کی گئیں جنہیں جنوبی ضلع شوپیان کے امشی پورہ علاقے میں ماہ جولائی کے دوران مبینہ فرضی جھڑپ میں جاں بحق کیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق قبر کشائی کا عمل صبح چھ بجے شیری بارہمولہ میں شروع ہوا جہاں اُنہیں دفن کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ رواں برس کے 18جولائی کو فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اُنہوں نے امشی پورہ شوپیان میں ایک معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔
تاہم تینوں کی لاشوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد راجوری ضلع کے تین گھرانوں نے دعویٰ کیا کہ مہلوکین جنگجو نہیں بلکہ اُن کے افراد خانہ ہیں جو مزدوروی کی غرض سے شوپیان گئے ہوئے تھے۔انہوں نے تینوں کی شناخت امتیاز احمد، ابرار احمد اور محمد ابرار کے طور کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تینوں کو فورسز نے فرضی معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق کیا ہے۔ اس الزام کے بعد فوج اور پولیس نے الگ الگ اس معرکہ آرائی کی تحقیقات شروع کی جس کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ تینوں کا تعلق راجوری سے ہی تھا اور تینوں کے ڈی این اے نمونے اُن کے والدین کے ڈی این اے نمونوں سے میل کھا گئے۔بعد ازاں متعلقہ گھرانوں کی طرف سے لاشوں کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد آج سبھی قانونی لوازمات پوری کرنے کے بعد کم و بیش ہلاکت کے70روز بعد قبر کشائی کے ذریعے لاشیں نکال کر لواحقین کے سپرد کی گئیں۔
 

تازہ ترین خبریں

 ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

’’ اب حکومت بڑا  این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

’’ اب حکومت بڑا این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش

عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش

بھارہ کہو میں تین افراد کا قتل:جے یو آئی کا میتوں کے ہمراہ مری روڈ پر دھرنا

بھارہ کہو میں تین افراد کا قتل:جے یو آئی کا میتوں کے ہمراہ مری روڈ پر دھرنا

سرگودھا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،صدرمملکت

سرگودھا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،صدرمملکت

بلاول بھٹو زرداری کی سید عالم شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

بلاول بھٹو زرداری کی سید عالم شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، پمز انتظامیہ

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، پمز انتظامیہ

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا  ہے‘‘شہباز گل

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا ہے‘‘شہباز گل

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار