11:48 am
کورونا کی وجہ سے آزاد کشمیر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا اصولی فیصلہ

کورونا کی وجہ سے آزاد کشمیر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا اصولی فیصلہ

11:48 am

مظفر آباد : کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیس نظر آزاد کشمیر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.3 فیصد ہے، جو پاکستان میں سب سے زیادہ ہے، جس کی بنا پر آزاد کشمیر بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، کیوں کہ اس سے پہلے کہ حالات بے قابو ہوجائیں، ایسے اقدامات اٹھانے پڑیں گے، ہمارے محدود وسائل ہیں، ان میں رہتے ہوئے لاک ڈاؤن کی حکمت عملی طے کرنی پڑے گی۔بتایا گیا ہے کہ قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس ہوا، جس میں آزاد کشمیر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ،اور سیکریٹری صحت سمیت دیگر حکام نے شرکت کی،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر کے تمام داخلی راستوں، پبلک ٹرانسپورٹ،اور تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا۔
 
یاد ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کیسز کم ہیں ، لیکن سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ، لہٰذا کورونا سے بچاوَ کیلئےہر فرد فیس ماسک کا استعمال کرے، عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنے ، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے ۔

تازہ ترین خبریں

 ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

’’ اب حکومت بڑا  این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

’’ اب حکومت بڑا این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش

عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش

بھارہ کہو میں تین افراد کا قتل:جے یو آئی کا میتوں کے ہمراہ مری روڈ پر دھرنا

بھارہ کہو میں تین افراد کا قتل:جے یو آئی کا میتوں کے ہمراہ مری روڈ پر دھرنا

سرگودھا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،صدرمملکت

سرگودھا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،صدرمملکت

بلاول بھٹو زرداری کی سید عالم شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

بلاول بھٹو زرداری کی سید عالم شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، پمز انتظامیہ

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، پمز انتظامیہ

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا  ہے‘‘شہباز گل

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا ہے‘‘شہباز گل

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار