07:50 pm
میرپور ( انٹرویو جنید انصاری بیورو چیف)

میرپور ( انٹرویو جنید انصاری بیورو چیف)

07:50 pm

سربراہ جموں و کشمیر لبریشن لیگ سابق چیف جسٹس آذاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ جسٹس عبدالمجید ملک نے روزنامہ جموں و کشمیر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ یہ ہے کہ پاکستان ماضی کی انقلابی حکومت بحال کر کے اقوام متحدہ میں آذاد جموں و کشمیر کی حکومت تسلیم کرے اور دوست ممالک سے تسلیم کروائے۔ کے ایچ خورشید مرحوم نے جنرل ایوب خان کے دور حکومت میں انہیں بتا دیا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ کر کے آپ نے مسئلہ کشمیر دو طرفہ معاملہ بنانے کے ساتھ ساتھ کشمیر کے دریاؤں پر ہندوستان کو قبضہ دے دیا ہے اور اب اس مسئلے کا واحد حل آزاد جموں و کشمیر کی وہ انقلابی حکومت بحال کرنا ہے جو قائد اعظم علیہ رحمۃ نے منظور کی تھی اور تسلیم کیا تھا۔ اس پر جنرل ایوب نے دفتر خارجہ کے ایچ خورشید کو بھیجا اور منظور قادر نے ان کے مؤقف کو چھان بین کے بعد درست قرار دیا۔ اس پر چین اور انڈونیشیا سمیت 28 ممالک نے پاکستان سے آزاد جموں و کشمیر حکومت کو اقوامِ متحدہ میں تسلیم کرنے کا وعدہ بھی کر لیا لیکن بدقسمتی سے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے سازش کر کے 5 ہزار جعلی تار بھیج کر یہ مشہور کر دیا کہ کے ایچ خورشید مرحوم بن بیلا کی طرح خودمختار ریاست قائم کرنے لگے ہیں اور اس پر جنرل ایوب خان نے مجبور ہو کر معاملہ التوا میں ڈال دیا۔
 
کرشنا مینن نے جب وزیراعظم پاکستان فیروز خان نون کو کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں استصواب رائے کیلئے پاکستان کو اپنی فوجوں کا انخلا کرنا ہو گا تو فیروز خان نون نے کہا کہ پاکستان ابھی فوج نکالنے کیلئے تیار ہے اگر ہندوستان استصواب رائے پر رضامند ہو جاتا ہے۔ جسٹس عبدالمجید ملک نے کہا کہ عمران خان صرف تقریریں فرما رہے ہیں عملی طور پر تقسیم کشمیر کی سازش پر عمل درآمد جاری ہے، کشمیری ایسی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔ پاکستان کے پالیسی سازوں کو سمجھنا ہو گا کہ جموں و کشمیر کی آزادی کی تحریک پاکستان کے نظریے سے بھی پہلے کی چل رہی ہے۔ آذاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان لاکھ کہتے رہیں کہ کشمیری قوم کو اپنی آزادی کا کیس خود لڑنے دیا جائے ان کی بات کوئی بھی نہیں مانے گا کیونکہ وہ خود غیر ریاستی تنظیم مسلم لیگ ن کا حصہ ہیں۔ صدر مسعود خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کو برطانیہ سمیت آزاد دنیا کشمیریوں کا نمائندہ نہیں سمجھتی۔ جسٹس عبدالمجید ملک نے کہا کہ لارڈ نذیر احمد سمیت برطانیہ میں ہاؤس آف لارڈز اور پارلیمنٹ میں متعدد کشمیری اوورسیز موجود ہیں، کاش انہیں سمجھ ہو کہ وہ اپنی اسی حیثیت میں اقوام متحدہ جا کر کشمیر کیس پیش کر سکتے ہیں۔ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ مذید تجربات بند کرے اور آج ہی کشمیر کی انقلابی حکومت بحال کر دے۔ یہ سو فیصد پاکستان کے مفاد میں ہے

تازہ ترین خبریں

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل نئی حکمت عملی ۔۔۔۔۔ تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل نئی حکمت عملی ۔۔۔۔۔ تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

 پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

  نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا