03:21 pm
چوہدری محمد رشید کا حلقہ 4 اور حلقہ سات سے الیکشن لڑنے کا اعلان

چوہدری محمد رشید کا حلقہ 4 اور حلقہ سات سے الیکشن لڑنے کا اعلان

03:21 pm

سابق وزیر حکومت پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد رشید نے حلقہ 4 اور حلقہ سات سے الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا دونوں حلقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کر دی ہٹیاں بالا صحا فیوں بات چیت کرتے ہوئے کہا چوہدری محمد رشید نے کہا کہ وہ گزشتہ کئی سال سے ہی حلقہ چار اورلیپہ کی عوام کی
خدمت کر رہے ہیں اور اب بھی دوںوں حلقوں میں موجود ہوں میرے حلقہ میں صرف دو یونین کونسلز کا اضافہ ہوا ہے لیکن حلقہ وہی ہے اس ل? میں اب دونوں حلقوں سے ہی الیکشن لڑوں گا چوہدری رشید نے کہا کہ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور، پی پی پی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں 2021پیپلزپارٹی عام انتخابات میں پورے آزادکشمیر میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرے گی،مظفرآباد سے نو کی نو نشستوں پر پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواران کی کامیابی حاصل کریں گے، چوہدری رشید نے کہا کہ دس ارب میں تعلیمی پیکج، تین میڈیکل کالجز، وویمن، اسلامی یونیورسٹیز، کیڈٹ کالجز صحت کے مراکز سڑکیں واٹر سپلائی سکیمیں، روزگار کی فراہمی پیپلزپارٹی کے دور حکومت کے منہ بولتے کارنامے ہیں، گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کا عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کا منصوبہ ترک نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک میں حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہو جائے گا،،کشمیر کے اندر قائد کشمیر،فخر کشمیر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی،پیپلز پارٹی عوام کے عزت پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتی ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مہنگائی سے عوام کو جینا محال کردیا ہے،پاکستان میں عوام بھوک،پیاس سے تڑپ تڑپ کر مر رہے ہیں تبدیلی سرکار نے عوام سے صرف جھوٹ اور یو ٹرن کی سیاست کی ہے،اس حال کو دیکھتے ہوئے کشمیر کے عوام نے ان کو مستر د کردیا ہے گلگت بلتستان میں بھی پیپلز پارٹی اپنی حکومت قائم کرے گی۔

تازہ ترین خبریں

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

 اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان 

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان