03:04 pm
خونی لکیر پر بسنے والے شہریوں کے حوصلے اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں‘سردار میر اکبر خان

خونی لکیر پر بسنے والے شہریوں کے حوصلے اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں‘سردار میر اکبر خان

03:04 pm

وزیر جنگلات سردار میراکبرخان کہا ہے کہ حکومت لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروکار لا رہی ہے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے شہریوں کے تحفظ کے لیے بنکروں کی تعمیر اور گولہ باری سے شہید اور زخمی ہونے والوں کو معاوضہ جات کی ادائیگی کی جا رہی ہے
خونی لکیر پر بسنے والے شہریوں کے حوصلے اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں وہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دفاع وطن کیلئے قربانیاں دے رہے ہیںبھارت مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ سیز فائر لائن پر آبادآزادکشمیر کی شہری آبادی کو بھی نشانہ بنارہا ہے لائن آف کنٹرول پر رہنے والے عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی مقبوضہ کشمیر میں تحریک مزاحمت میں بدترین محاصرے کے باوجود تیزی سے مودی بوکھلا گیا ہے۔ سیز فائر لائن پر فائرنگ مقبوضہ کشمیر کے بدترین حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے کی جارہی ہے بزدلوں کی فوج نے نہتے لوگوں معصوم بچوں اور ان کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا لائن آف کنٹرول پر ننگی جارحیت اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آنے کے بعد بھارت کے بارے میں دنیا حقیقت جان چکی ہے یہ ایک مصدقہ دہشت گرد ملک ہے جو نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا کے امن و سلامتی کو تباہ کرنا چاہتا ہے لائن آف کنٹرول پر افواج پاکستان کے حوصلے بلند ہیں اور آزاد کشمیر کے پانچ لاکھ شہری دشمن کے گولوں اور بموں کا بہادری اور جرات سے سامنا کر رہے ہیں جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ افواج پاکستان ان کی جان و مال کی حفاظت سے غافل ہیں اور نہ ہی مشکل کی اس گھڑی میں حکومت آزاد کشمیر انہیں تنہا چھوڑے گیاراجہ فاروق حیدرخان کشمیریوں کی امید اورتحریک آزادی کشمیر کی موثر آواز ہیں ، پوری کشمیری قوم وزیر اعظم آزادکشمیر پشت پر کھڑی ہے ریاست جموں وکشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے وزیراعظم نے تحریک آزادی کشمیر کو اپنی بساط سے بڑھ دنیا میں پیش کیاقائد کشمیر نے جس انداز سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کل ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس کر کے بھارت کے پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر دہشت گردی کے منصوبے بنانے کے تمام ثبوت سامنے لائے ہیں اور یہ تمام ثبوت اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے سامنے رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی اطلاعات پر شدید تسویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری اور دنیا کے بااثر ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ان اطلاعات کی غیر جانبدار ماہرین سے تحقیقات کرائیں کشمیر میں شہھد ہونے والے نوجوانوں کے جسم کے طبی معائنے کے دوران کیمیائی مادوں کی موجودگی کے شواہد سامنے آئے جس کے لیے بین الاقوامی ماہرین کے ذریعے تحقیقات کی ضرورت ہے وزیر جنگلات نے کہا کہ مظلوم کشمیری نامساعد حالات کے باوجود صبر اور حوصلے سے تحریک آزاد میںمصروف مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام اور ان کی قیادت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں اور صبر رائیگاں نہیں جائے گا اور انشاء اللہ وہ وقت جلد آئے گا جب وہ آزادی اور امن کی فضا میں اپنی زندگی باوقار انداز میں گزاریں گے بھارت کے تمام تر ظلم و جبر اورغیر انسانی سلوک کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی آزادی اور حق خودارادیت کی تحریک کو جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں اور وہ اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انہیں اپنی حتمی منزل نہیں مل جاتی کشمیر کی تحریک حق خودارادیت کے حوالئے سے عالمی میڈیا اقوام متحدہ اور اس کی سلامتی کونسل پر دباؤ بڑہا کر اسے اپنی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر حل کرنے پر مجبور کیا جائے انہوں نے کہا کہ بھارت کے بارے میں کشمیریوں کے جذبات اور احساسات سے دنیا اور خود بھارتی حکمران بھی ہمیشہ آگاہ رہے یہی وجہ ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کے مطالبہ کے باوجود انہیں استحصواب رائے کا حق دینے سے ہمیشہ اس لیے انکار کیا کیونکہ اسے معلوم تھا کہ کشمیری آزادانہ رائے دہی کی صورت میں کیا فیصلہ کریں گے۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ کشمیری کب تک قابض بھارتی فوج کے بدترین مظالم سہیں گے ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ،ہم خونی لکیر پار کرنے کیلئے بے قرار ہیں ، یا تو ظالموں کو مقبوضہ ریاست سے نکال کر باہر پھینکیں گے یا اپنی جانیں قربان کر دینگے۔ اقوام متحدہ کو مزید خاموش تماشائی بننے کے بجائے مظلوم کشمیریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بزدل فوج نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا تی ہے۔ جبکہ ہماری فوج صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتی ہے کیونکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے شہری بھی ہمارے بہن بھائی ہیں اور ہم انہیں اپنا شہری سمجھتے ہیں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان نے انسانیت کی تمام اقدار و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

تازہ ترین خبریں

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

 اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان 

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان