04:26 pm
کوروناکی دوسری لہر،مکمل لاک ڈائون لگانے کافیصلہ

کوروناکی دوسری لہر،مکمل لاک ڈائون لگانے کافیصلہ

04:26 pm

مظفر آباد(ویب ڈیسک )آزادکشمیر کابینہ نے کورونا کیسز میں‌اضافے کے باعث جمعے سے15 دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کابینہ بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ مظفرآباد آزاد کشمیرمیں کورونا کی صورتحال میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور دارلحکومت مظفرآباد میں کیسز کی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ اجلاس میں کورونا کی روک تھام کیلئے تمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
فیصلے کے تحت مظفرآباد میں شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ مذہبی اجتماعات میں نماز جنازہ مکمل ایس او پیز کے تحت ہوں گے۔ مظفرآباد کے اسکولوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے اس لیے تمام سکولز بھی مکمل بند ہوں گے۔لاک ڈاؤن کے تحت مظفرآباد میں تمام کاروبار ی مراکز دفاتر بند ہوں گے جبکہ سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد حاضری رکھی جائے گی ۔ کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیاہے کہ صرف لازمی خدمات کا کاروبار
ایس او پیز کے تحت جاری رکھا جا سکے گا۔ مظفرآباد بیرون ملک اور بیرون آزاد کشمیر مقیم کشمیریوں سے سفر نہ کرنے کے درخواست کی گئی ہے جبکہ مظفرآباد کے تمام انٹری پوائنٹس پر سخت سکریننگ کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے ، آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد5 ہزار 538 تک جاپہنچی ہے ۔ ملک بھر میں کورونا کے2050 نئےکیسز سامنےآگئے ہیں جبکہ کورونا سےمزید 33 افرادانتقال کرگئے جس کےبعد ملک میں کورونا سےانتقال کرنیوالوں کی تعداد7ہزار193ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں گذشتہ24 گھنٹوں میں29 ہزار378 ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں اب تک49 لاکھ79 ہزار939 ٹیسٹ ہوچکےہیں۔
 

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری