07:34 am
مظفرآباد حلقہ پانچ کھاوڑہ میں چوہدری برادران نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

مظفرآباد حلقہ پانچ کھاوڑہ میں چوہدری برادران نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

07:34 am

مظفرآباد(ویب ڈسک) مظفرآباد حلقہ پانچ کھاوڑہ میں چوہدری برادران نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ہمارا مکمل اعتماد مظہر قیوم کے ساتھ ہے۔بھاری اکثریت سے ممبر اسمبلی منتخب کرینگے۔گزشتہ روز منسٹر سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں منعقدہ تقریب میں پیپلزپارٹی یونین کونسل جھنڈگراں گائوں ٹمبی پہکاں پوٹھہ غازی بانڈی سے تعلق رکھنے والے
چوہدری یاسر کی قیادت میں چوہدری برادران سدھیر چوہدری،تعظیم چوہدری،نصیر چوہدری،قاسم چوہدری،اقم دین،چوہدری عبدالقدیرنے اپنے خاندان،ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ راجہ مظہر قیوم،راجہ ممتاز خان،راجہ شمیم،راجہ طلعت صادق ،راجہ فرخ خورشید،شکیل عباسی،راجہ آفتاب نے ہار پہنا کر استقبال کیا۔ اس موقع پر سدھیر چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور علاقہ برادری کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنانے کا نہیں ہے بلکہ کارکردگی کا ہے۔وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان،وزیر اوقاف راجہ عبدالقیوم خان نے تمام حلقہ انتخاب میں سیاسی نفرتوں کا خاتمہ کر کے محبت رواداری اجتماعی فلاح وبہبود کو فروغ دیا۔عزت نفس وقار کا تحفظ کیا۔آج حلقہ کے تمام عوام انکے ساتھ کھڑے ہو چکے ہیں اور ہمارے علاقے کے تمام لوگ اس قافلے کا حصہ بننتے جا رہے ہیں۔