10:59 am
آزاد کشمیر کے صحافیوں کیلئے باضابطہ طور پر پنشن فنڈقائم کیا جائے گا، فاروق حیدر

آزاد کشمیر کے صحافیوں کیلئے باضابطہ طور پر پنشن فنڈقائم کیا جائے گا، فاروق حیدر

10:59 am

مظفرآباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ہدایت کی ہے کہ بزرگ صحافیوں کو پنشن کی ادائیگی کیلئے فوری طور پر ورکنگ پلان طے کیا جائے اور پریس فاؤنڈیشن کی مراعات کو بڑھانے کے لیے مکمل اور جامع تجاویز مرتب کی جائیں۔ حکومت آزاد کشمیر صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل فراہم کرے گی۔ ساری عمر اس شعبہ کو دینے والے صحافی حضرات جب عمر پیرانہ سالی میں پہنچتے ہیں تو ان کی اور ان کے اہل خانہ کی مناسب دیکھ بھال کیلئے




فاروق سکندر کو حکومت سے مستعفی سردار عبدالقیوم نےبڑا اعلان کر دیا
ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کریگی اور ان کیلئے باضابطہ طور پر پنشن فنڈقائم کیا جائے گاجس کیلئے محکمہ اطلاعات اور پریس فاؤنڈیشن کام کریں۔ پریس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مختلف صحافیوں کو جو مراعات دی جارہی ہیں ان کو فوری طور پر بڑھانے اور صحافیوں کے ساتھ محکمہ اطلاعات کی استعداد کار میں اضافے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ موجودہ ساڑھے چار سالوں میں حکومت نے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھائے اور پریس کلب ہا کی تعمیر،
صحافتی کالونی کیلئے زمین کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اب ورکنگ جرنلسٹس کی پنشن کا کام بھی شروع کیا جارہا ہے۔حکومت نے ریاستی پریس کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور وسائل فراہم کیے کورونا کے باوجود ریاستی میڈیا کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے حکومت نے تمام وسائل فراہم کیے۔ نیلم، ہٹیاں، پلندری پریس کلب ہا کی تعمیر باغ اور حویلی میں پریس کلبوں کی زمین کے ساتھ ساتھ بزرگ صحافیوں کی پنشن، اے کے این ایس کے ممبران کی فاؤنڈیشن میں شمولیت، سینئر صحافیوں کے ڈیتھ کلیم اور فاؤنڈیشن کی پہلے سے موجود مراعات کو بڑھانے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے جبکہ AOBIکو فعال کرنے کے حوالے سے بھی احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ایوان وزیر اعظم میں وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن
سردار ذوالفقار علی اور سیکرٹری فاؤنڈیشن راجہ اظہر اقبال نے ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل اے کے این ایس راجہ امجد حسین ،پریس سیکرٹری راجہ محمد وسیم خان اورمیڈیا کوآرڈینیٹر سردار علی شان بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم کو فاؤنڈیشن کے جاری منصوبہ جات اور آمدہ پروگراموں کے متعلق بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ چیئرمین سے حتمی منظوری اور بورڈ آف گورنرز سے تابع توثیق منظوری حاصل کر کے رولز کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے مظفرآباد میں قائم ہونے والے آرکائیو کے حوالے سے محکمہ اطلاعات کو نظم و نسق سنبھالنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کے کردار اور اقدامات کو سراہا اور انہیں اداروں کو مزید فعال بنانے
کی ہدایت کی۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ہدایت کی ہے کہ ورکنگ جرنلسٹس کی پنشن کے لیے فوری پلان مرتب کیا جائے حکومت اس کے لیے تمام وسائل فراہم کریگی۔وز وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت صحافتی اداروں کو مضبوط اور فعال دیکھنا چاہتی ہے آزاد کشمیر میں صحافی ملک کے دیگر حصوں مقابلہ میں زیادہ آزاد اور خوشحال ہیں۔ حکومت ہر ممکن سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے تاہم سوشل میڈیا پر جو کچھ دکھایا جارہا ہے وہ گمراہ کن ہے ،نسل نو اخبارات سے رہنمائی لیتی ہے،اخبارات کو اپنا ادبی معیار مزید بہتر کرنا چاہیئے جبکہ خبر کو تصدیق کے بعد حقائق پر مبنی ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے غلط خبروں
​​​​​​​اور گمنام چینلز کے خلاف از خود کارروائی کو سراہا اور کہا کہ یہ معیاری صحافت کی جانب اہم قدم ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر  رہ گئے

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر رہ گئے

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی  ہوشربا انکشاف

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی ہوشربا انکشاف

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر

لیگی کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں افواہوں پر کان نہ دھریں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے غبارے سے بھی ہوا نکل چکی ہے

لیگی کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں افواہوں پر کان نہ دھریں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے غبارے سے بھی ہوا نکل چکی ہے

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر کا سب ڈویژن برنالہ  میں ہمراہ ڈرگ انسپکٹر بھمبر مختلف علاقہ جات میں چھاپے،ملازمین کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر معطل

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر کا سب ڈویژن برنالہ میں ہمراہ ڈرگ انسپکٹر بھمبر مختلف علاقہ جات میں چھاپے،ملازمین کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر معطل

 مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اہم وکٹیں اڑا دی،متعدد افراد تحریک انصاف میں شامل

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اہم وکٹیں اڑا دی،متعدد افراد تحریک انصاف میں شامل

لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری بھارتی فوج کا دشمن کا منہ تو ڑ جواب

لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری بھارتی فوج کا دشمن کا منہ تو ڑ جواب

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ایس او پیز  پر مکمل عمل کیا جائے ، مخدوم زادہ محمد اعظم چشتی

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے ، مخدوم زادہ محمد اعظم چشتی

ریاست جموں وکشمیر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی نمائندہ جماعت ہے، سردار عتیق احمد خان

ریاست جموں وکشمیر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی نمائندہ جماعت ہے، سردار عتیق احمد خان

تنہا پرواز کا شوق نہیں لیکن ہماری پیشکش کو نہ ماناگیا تو ہر حلقے میں مضبوط امیدوار کھڑے کریں گے، سردار عتیق احمد خان

تنہا پرواز کا شوق نہیں لیکن ہماری پیشکش کو نہ ماناگیا تو ہر حلقے میں مضبوط امیدوار کھڑے کریں گے، سردار عتیق احمد خان

، جمہوریت کی بقاء اور استحکام پاکستان کے  لیے لازوال جدوجہد کر یں گے، چودھری محمد اشرف

، جمہوریت کی بقاء اور استحکام پاکستان کے لیے لازوال جدوجہد کر یں گے، چودھری محمد اشرف