01:16 pm
تنہا پرواز کا شوق نہیں لیکن ہماری پیشکش کو نہ ماناگیا تو ہر حلقے میں مضبوط امیدوار کھڑے کریں گے، سردار عتیق احمد خان

تنہا پرواز کا شوق نہیں لیکن ہماری پیشکش کو نہ ماناگیا تو ہر حلقے میں مضبوط امیدوار کھڑے کریں گے، سردار عتیق احمد خان

01:16 pm

مظفرآباد (ویب ڈیسک) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس آنے والے الیکشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔ تنہا پرواز کا شوق نہیں لیکن ہماری پیشکش کو نہ ماناگیا تو ہر حلقے میں مضبوط امیدوار کھڑے کریں گے۔ سوشل میڈیا کی فوری اور بروقت ضرورت کے باوجود پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ آزادکشمیر کے لوگوں کی بڑی تعداد آج بھی اخبارات کی اطلاعات پر یقین رکھتی ہے۔ قائدمسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان



، جمہوریت کی بقاء اور استحکام پاکستان کے لیے لازوال جدوجہد کر یں گے، چودھری محمد اشرف
نے کہاکہ جماعت کی انتخابی پبلسٹی کے لیے فوری طور پر ایک منظم جاندار مہم شروع کرنے کے لیے اور ڈس انفارمیشن کے تدارک کے لیے حکمت عملی واضھ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مخالفین کی تنقید کا جواب دلائل سے دیاجائے خلاق حقائق بیان بازی اور اخلاق سے گری ہوئی باتوں کا جواب دیتے وقت بھی سیاسی رواداری اور شائستگی کے دامن کو نہ چھوڑا جائے۔ سوشل میڈیاونگ، پبلسٹی ونگ اور سنٹرل میڈیا سیل میں تمام علاقوں کو نمائندگی دی جائے وار تمام شعبہ جات باہم رابطے کے ساتھ کام کریں۔مثبت اور تعمیری
ثقافت کو فروغ دیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی کے میڈیا سیل کے چیئرمین راجہ محمد لطیف حسرت،وائس چیئرمین راجہ محمد زرین خان،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہارون آزاد،پبلسٹی ونگ کے مجید طاہر اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران میڈیا سیل کو متحرک کرنے اور آئندہ انتخابی مہم کے دوران جماعتی بیانیہ پر بھی تفصیلی مشاورتت کی گئی۔ اس موقع پر قائد مسلم کانفرنس نے مختلف جماعتوں کے ساتھ متوقع سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور بڑی تعداد میں الیکٹیبل کی مسلم کانفرنس میں شمولیت کے حوالے سے بھی شعبہ پبلسٹی کو آگاہ کیا گیا۔ سردارعتیق احمدخان نے کاکہ کچھ لوگ فرضی بیانات اور من گھڑت الزامات کے ذریعے آپ کو اشتعال دلائیں
اپنی اپنی پارٹیوں کے اندرونی اختلاف سے توجہ ہٹانے کے لیے مسلم کانفرنس کے اندرونی اتحاد کو ٹارگٹ کریں گے لیکن میڈیا سیل کو ہوشیاری سے جواب دینا ہوگا۔ قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان نے کہاکہ عوام الناس کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ گزشتہ 10سالہ دور میں آزادکشمیر کے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا قومی اداروں کو تباہی کے دہانے پرلا کھڑا کیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی ملازمتوں میں باقاعدگی اور کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ روا رکھی جانے والی ناانصافیوں کو سامنے لایاجائے۔ حکومت ترقیاتی بجٹ دوگنا کرنے کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے۔ہماری میڈیا ٹیم کو اس پروپیگنڈہ کے زمینی حقائق کو سامنے لانا چاہیے۔ ہم کسی کی ذات کے خلاف نہیں۔خرابیوں کی اصلاح کے لیے کام کریں۔
​​​​​​​ بیڈگورننس نے آزادکشمیر کے سرکاری اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے۔ان خطرات اور چیلنجز سے نمٹنا کسی ایک پارٹی کے بس میں نہیں۔اس لیے مسلم کانفرنس سب کو ساتھ لے کر چلناچاہتی ہے لیکن ہماری کمزوری نہیں آزادکشمیر کی ضرورت ہے۔ اگر ہماری پیشکش کا مثبت جواب نہ دیاگیا تو ان شاء اللہ مسلم کانفرنس تنہا بوجھ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس نے دوسری جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے پارٹی صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ کی قیادت میں جو کمیٹی قائم کی ہے اس کی اب تک کی کارروائی حوصلہ افزاء ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ  متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

 اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے