10:52 am
کوئی بھی با شعور کارکن ن لیگ کے قافلے سے علیحدہ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا، راجہ نصیر

کوئی بھی با شعور کارکن ن لیگ کے قافلے سے علیحدہ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا، راجہ نصیر

10:52 am

سہنسہ (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی راجہ نصیر احمد خان نے کہا کہ حکومت کی کامیابی و ترقی میں کارکنان ن لیگ کا اہم کردار ہے کوئی بھی با شعور کارکن اور سپورٹر ہمارے قافلے سے علیحدہ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔جبکہ پی ٹی آئی اور پی پی کے سپورٹر ایک دوسرے کے ساتھ شمولیت کے دعوے کر کے الیکشن الیکشن کھیل رہے ہیں ان جماعتوں کو ابھی تک کوئی بھی امیدوار نہیں مل رہا اور نہ ہی ان کا کوئی مستقبل ہے۔یہ لوگ ہمارے مقابلے کی اہلیت و صلاحیت نہیں رکھتے ۔

سنگدل باپ نے کمسن بیٹے کو قتل کردیا
عوامی طاقت سے پانچ بار ممبراسمبلی منتخب ہوا اور اب چھکا لگا کر سیاسی مخالفین کو حیران و پریشان کر دوں گا۔ ہماری حکومت نے راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں منشور کے مطابق وعدے پورے کئے اور ریکارڈ تعمیر و ترقی کے کام کروائے ہماری مثالی کارکردگی سے عوام خوش اور مطمئن ہیں اور الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر دوبارہ حکومت بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات
کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔بجٹ میں تعمیر و ترقی کے لئے خطیر رقم مختص کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے آزاد خطہ میں خوشحالی آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خطہ میں پہلی بار ایسی اصلاحات لائی ہیں جس سے میرٹ اور انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے عملی اقدامات کئے تا کہ ایک خوشحال معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے ن لیگ کی حکومت نے آزاد کشمیر کو با اختیار با وقار اور مالی وسائل بڑھانے کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس سے آزاد خطہ معاشی اور اقتصادی ترقی کے ٹریک پر آ گیا ہے۔ راجہ نصیر نے کہا کہ فنڈز عوام کی امانت ہیں اور انھیں دیانت داری
سے خرچ کیا جا رہا ہے۔ حلقہ سہنسہ کو مثالی بنانے کے لئے دن رات کو شاں ہیں عوام کی عملی خدمت میرا طرہ امتیاز ہے مخالفین کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں بلا تخصیص عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات روز روشن کی طرح عیاں ہیں سیاسی مخالفین جتنا بھی زور لگا لیں ہمیں عوام کی بھرپور حمایت اور خدمت سے نہیں روک سکتے۔ ہم جدھر بھی جائیں ہمارے قافلے میں لوگ جوق در جوق شمولیت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ برادری ازم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا یہی وجہ ہے کہ آج تمام برادریوں کے لوگ ہمارے قافلے میں شامل ہیں اور ہمارے قافلے میں کوئی کمی نہیں آرہی برادری ازم کی سیاست کرنے والوں عوام نے ماضی میں بھی مسترد کر دیا تھا اور آئندہ بھی نتائج ماضی سے
​​​​​​​مختلف نہیں ہو ں گے۔ ان لوگوں کے پاس عوامی مفاد کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ان کھلاڑیوں اور اناڑیوں کو کیا معلوم کہ عوام میں رہ کر ان کی کیسے خدمت کی جاتی ہے اور کارکنوں کا کیسے تحفظ کیا جاتا ہے۔ اور موسمی پرندوں کی طرح الیکشن کے دوران نمودار ہونے والوں کو عوام نے پہلے بھی بری طرح مسترد کر دیا تھا اور آئندہ الیکشن میں ان کا پہلے سے بھی برا حشر ہو گا۔ اوریہ الیکش کا نام سنتے ہی منظر سے غائب ہو جائیں گے۔ اور انھیں آٹے دال کا بھائو بھی معلوم ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبریں