12:00 pm
ہر پانچ سال بعد آزاد خطے کے عوام اسلام آباد سے متاثر ہو کر فیصلے کرتے ہیں ، ڈاکٹر خالد محمود خان

ہر پانچ سال بعد آزاد خطے کے عوام اسلام آباد سے متاثر ہو کر فیصلے کرتے ہیں ، ڈاکٹر خالد محمود خان

12:00 pm

دھیرکوٹ(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہر پانچ سال بعد آزاد خطے کے عوام اسلام آباد سے متاثر ہو کر فیصلے کرتے ہیں اور انہیں لولی پاپ دیا جاتا ہے یہ ایک غلامانہ سوچ ہے جس سے نکل کر اپنی دنیا آپ پیداکرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ آزاد خطے کے عوام کو 1947ء کا کردار ادا کرنا ہو گا تحریک آزادی کشمیر جس نازک مرحلے سے گزررہی ہے اس میں آزادکشمیر کے عوام کو سچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا ورنہ تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ان خیالات کااظہار


انوارالحق، تنویرالیاس ملاقات،روایتی سیاستدانوں کیخلاف مشترکہ جدوجہد کا عزم
انہوں نے دھیرکوٹ کے نواحی گائوں بار ناڑا کوٹ میں صاف پانی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی تعلیمی اداروں ،مساجد و مدارس اور الخدمت کے اداروں کے ذریعے عوام کی خدمت کررہی ہے ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے ہم کوشاں ہیں کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے عوان سے ہم آگے بڑھ رہے ہیں عوام ہمارے دست وبازو بن کر اس خواب کو شرمند ہ تعبیر کرنے میں معاون بنیں۔ ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ الخدمت فائونڈیشن
آزادکشمیر نے 2020ء میں تاریخ ساز خدمات قابل تحسین ہیں ،کورونا وباء کے دوران امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹس،یتیم بچوں کی کفالت ،میڈیکل کیمپ کے ذریعے سے ہزاروں لوگوں کا مفت چیک اپ ادویات کی فراہمی سے غریب عوام کو ریلیف ملا ،ناڑا کوٹ دور افتادہ پسماندپہ گاؤں میں پانی کے منصوبے سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی جماعت اسلامی اور اس کے ادارے اپنی بساط سے بڑھ کر عوام کی خدمت کو مصروف ہم خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ۔ ،تقریب سے مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن آفتاب عالم ایڈووکیٹ امیر جماعت اسلامی غربی باغ راجہ خالد محمود ،جاوید عارف عباسی ،راجہ مقبول سمیت دیگر قائدین
​​​​​​​ نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ بیس کیمپ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اگر عوام ووٹ کی پرچی سے درست نمائندوں کو ایوانوں تک پہنچاتے تو آج ہم اس قدر مسائل سے دوچار نہ ہوتے ۔ انہوں نے کہاکہ منتخب نمائندے عوامی حقوق کے نام پر اختیار حاصل کرتے ہیں اور پھر اپنی دنیا بنانے میں لگے رہتے ہیں عوام ایسے لوگوں کو منتخب کریں جو عوام کے مسائل حل کریں ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ غربی باغ میں ایک عرصہ تک اقتدار رہا ۔لیکن آج تک یہاں کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں

تازہ ترین خبریں

عرب پارلیمنٹ کی جانب سے وزیراعظم کیلئے ناقابل یقین اعزاز ،خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

عرب پارلیمنٹ کی جانب سے وزیراعظم کیلئے ناقابل یقین اعزاز ،خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

دنیابھر میں سانپ کے زہر کی فروخت کیوں بڑھ گئی ؟ جانیں

دنیابھر میں سانپ کے زہر کی فروخت کیوں بڑھ گئی ؟ جانیں

برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کےخواہشمند طلبا کیلئے خوشخبری،درخواستیں طلب

برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کےخواہشمند طلبا کیلئے خوشخبری،درخواستیں طلب

’’ش‘‘ اور ’’م‘‘ کاشورعوام کی مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے مچایا جارہا ہے،مریم اورنگزیب

’’ش‘‘ اور ’’م‘‘ کاشورعوام کی مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے مچایا جارہا ہے،مریم اورنگزیب

پابندی ختم۔۔عرب ملک نے  پاکستانیوں کے لیے درواز کھول دئیے

پابندی ختم۔۔عرب ملک نے پاکستانیوں کے لیے درواز کھول دئیے

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےوفاقی حکومت کو انتباہ جاری کردیا

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےوفاقی حکومت کو انتباہ جاری کردیا

سی این جی نرخوں میں اضافے کا خطرہ ۔۔۔!!! اوگرا کے زبردست اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیے

سی این جی نرخوں میں اضافے کا خطرہ ۔۔۔!!! اوگرا کے زبردست اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیے

پاکپتن سے لاپتاہونیوالی 4بہنیں پولیس نے ڈھونڈ نکالیں ،گھرکیوں چھوڑا؟بچیوں نے حیران کن انکشاف کردیا

پاکپتن سے لاپتاہونیوالی 4بہنیں پولیس نے ڈھونڈ نکالیں ،گھرکیوں چھوڑا؟بچیوں نے حیران کن انکشاف کردیا

چین نے اب پاکستان میں کیاچیز لگانے کی پیش کش کردی؟بڑی خوشخبری آگئی

چین نے اب پاکستان میں کیاچیز لگانے کی پیش کش کردی؟بڑی خوشخبری آگئی

نوا ب اکبر بگٹی کی اہلیہ سے جھگڑا ۔۔۔!!! عدالت سے وزیراعظم کے بھانجے بارے بڑی خبرآگئی

نوا ب اکبر بگٹی کی اہلیہ سے جھگڑا ۔۔۔!!! عدالت سے وزیراعظم کے بھانجے بارے بڑی خبرآگئی

تبدیلی سرکار کا مہنگائی میں پسے عوام پر پھر ’’وار‘‘۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

تبدیلی سرکار کا مہنگائی میں پسے عوام پر پھر ’’وار‘‘۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کاوفاقی حکومت کو انتباہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کاوفاقی حکومت کو انتباہ

یوم شہداء پولیس:آئی جی اسلام آباد نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا دی

یوم شہداء پولیس:آئی جی اسلام آباد نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا دی

وزیراعظم کی سیٹ ملنے والی ہے یا پھر سیدھا ۔۔۔! سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں ؟ جانیں 

وزیراعظم کی سیٹ ملنے والی ہے یا پھر سیدھا ۔۔۔! سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں ؟ جانیں