03:39 pm
کمشنر مظفرآباد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظر انداز ، بااثر افراد کو نوازنے کیلئے مشہور مقدمہ میں اپنا  حکم نامہ جاری کردیا

کمشنر مظفرآباد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظر انداز ، بااثر افراد کو نوازنے کیلئے مشہور مقدمہ میں اپنا حکم نامہ جاری کردیا

03:39 pm

مظفرآباد(مسعود الرحمان) کمشنر مظفرآباد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظر انداز کرکے بااثر افراد کو نوازنے کیلئے مشہور مقدمہ حاجی مظفر بنام خوشحال حسین وغیرہ میں اپنا حکم نامہ جاری کردیا، سپریم کورٹ کے 40سال بعد متاثرہ خاندان کے حق میں فیصلہ ہوا تھا، کمشنر نے اصل فریق کو سماعت کئے بغیر ہی انتقال منسوخ کرنے کے بجائے انتقال بحال کردیا، حالانکہ کمشنر مظفرآباد کو متاثرہ فریق کی طرف سے توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا جس کی تاریخ سماعت یکم فروری مقرر ہے مگر کمشنر نے
بااثر افراد کی ایماء پر غیر قانونی طور پر اپنا فیصلہ دیا، متاثرہ فریقین فرحان دلاور ،ارشد رفیق عباسی، بلال احمد عباسی نے صحافیوں کو تفصیلات کے دوران بتایا کہ نڑول میں ان کی 15کنال 14مرلہ اراضی داداوارثت ہے جس کی عدالت سے ڈگری جاری شدہ ہے، مگر بااثر افراد نے 1997میں فوت ہونے والے شخص کو 1999میں زندہ ظاہر کرکے انتقال کرایا، یہ انتقال نمبر 5ہے، سپریم کورٹ نے واضح حکم دیا کہ انتقال نمبر 5منسوخ کیا جائے یہ انتقال قانوناً ممکن قرار نہ ہے اس مقدمہ میں سپریم کورٹ نے سینئر سول
جج مظفرآباد کا فیصلہ بحال رکھا، سینئر سول جج مظفرآباد نے انتقال نمبر 5کو غیر قانونی قرار دیا، مگر کمشنر مظفرآباد نے بااثر افراد کو فائدہ پہنچانے کیلئے انتقال منسوخ نہیں کیا کمشنر کے فیصلے کیخلاف ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو میں حکم امتناعی لے لیا گیا ہے جس کی آئندہ تاریخ سماعت 3فروری مقرر ہے، متاثر ہ افراد نے بتایا کہ مخالف فریق نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے پاس اپیل کی ،اپیل اے ڈی سی کے پاس زیر کار تھی مگر فیصلہ کمشنرنے دیا اور اس دوران ہمیں سماعت ہی نہیں کیا گیا اور نہ وکیل کو سنا گیا، واضح رہے اس مقدمے کا فیصلہ سپریم کورٹ سے ہوا جو 40سال تک مختلف عدالتوں میں زیر سماعت رہا ،لیکن کمشنر مظفرآباد نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بااثر افراد کی ایماء پر انتقال بحال رکھنے
​​​​​​​ کا فیصلہ دیا، کمشنر کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس کی آئندہ تاریخ سماعت یکم فروری مقرر ہے، یاد رہے محکمہ مال پٹواری وقت شبیر اعوان جو کہ اس وقت کرنٹ چارج نائب تحصیلدار ایم ڈی اے ہے اسے بچانے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

میں پاکستانی وزیر اعظم ہوں ، موٹر سائیکل پر سوار پاکستانی وزیر اعظم کودیکھتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، ویڈیو دیکھیں 

میں پاکستانی وزیر اعظم ہوں ، موٹر سائیکل پر سوار پاکستانی وزیر اعظم کودیکھتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، ویڈیو دیکھیں 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 لاہور  کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

لاہور کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز