07:20 pm
ایس ڈی ایم راولاکوٹ کی ملی بھگت،محکمہ جنگلات کی قیمتی اراضی پر قبضہ کی کوشش

ایس ڈی ایم راولاکوٹ کی ملی بھگت،محکمہ جنگلات کی قیمتی اراضی پر قبضہ کی کوشش

07:20 pm

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی )ایس ڈی ایم راولاکوٹ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال شروع کر دیا ۔ محکمہ جنگلات کی قیمتی اراضی پر قبضہ کی کوشش ، تفصیلات کے مطابق ایس ڈی ایم راولاکوٹ محمد نعیم نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال شروع کر دیا ، آفیسر کالونی میں ایس ڈی ایم کی رہائش گاہ کے ساتھ رقبہ جو محکمہ جنگلات کی ملکیت ہے اور ان کے قبضہ میں ہے پر غیر قانونی طور پر چار دیوار ی کی تعمیر کی کوشش کی گئی جس پر محکمہ کے ذمہ داران آفیسران اور اہلکاران موقع پر پہنچے اورکام پر
​​​​​​​موجوداہلکاران کو منع کیا کہ وہ ایسا نہ کریں جبکہ محکمہ کے ذمہ دارآفیسران نے ایس ڈی ایم سے ملاقات کر کے اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور ان کے علم میں لایا کہ یہ جگہ محکمہ جنگلات کے اراضی ہے اور کاغذات میں بھی محکمہ جنگلات کی اراضی ہے لیکن اس کے باوجود ایس ڈی ایم نے اہلکاران کو چار دیواری کا کام جاری رکھنے کا حکم دیا جس پر محکمہ جنگلات کے اہلکاران نے غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی چار دیوار ی کا ایک حصہ گرا دیا جس پر ایس ڈیم راولاکوٹ نے پولیس طلب کی اور محکمہ کے دواہلکاران صدیق کیانی اور لطیف کیانی کو گرفتار کر وا دیا ۔ایس ڈی ایم راولاکوٹ کے اس عمل کے خلاف فارسٹر اینڈ فارسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس مرکزی جنرل سیکرٹری فارسٹر اینڈ فارسٹ گارڈ ایسوسی ایشن اعجاز احمد منعقد ہوا ، اجلاس میں محکمہ جنگلات کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اجلاس میں محکمہ کے دو ملازمین کی گرفتاری کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری اعجاز احمد و دیگر نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین سرکاری رقبہ کی حفاظت کیلئے مامور کیے جاتے ہیں اور وہ پوری ایماندار ی ، دیانت داری سے اپنے فرائض ادا کرتے ہیں ، ان نہتے ملازمین کو کبھی ٹمبر مافیا اور کبھی بااثر افراد کے رعب سے ڈرایا دھمکایا جاتا ہے لیکن جب ایک ذمہ دار آفیسر محکمہ کے ملازمین کو گرفتار کروائے اور ان پر تشد د کروانے کی کوشش کرے تو یہ عمل ادارئوں کے ٹکرائوں کا باعث بن سکتا ہے ۔ محکمہ جنگلات کے ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور محکمہ کی زمین پر ناجائز طور پر قبضہ کی کوشش کے خلاف اگر ذمہ داران نے تین دن کے اندر اند ر محکمہ کے ملازمین کو انصاف فراہم نہ کیا تو فارسٹر اینڈ فارسٹ گارڈ ایسوسی ایشن پورے آزادکشمیر میں احتجاج کی کال دے گی

تازہ ترین خبریں

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

مسلم لیگ ن کا این اے 249 کے لیے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا این اے 249 کے لیے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

لوٹوں کے متعلق خوب جانتا ہوں ، ووٹ لینا مجبوری تھی لیکن ۔۔۔ عمران خان آگے  کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

لوٹوں کے متعلق خوب جانتا ہوں ، ووٹ لینا مجبوری تھی لیکن ۔۔۔ عمران خان آگے کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

حمزہ کا بلاول کیلئے ظہرانہ، کھانے میں کیا ہوگا؟خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

حمزہ کا بلاول کیلئے ظہرانہ، کھانے میں کیا ہوگا؟خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا !!پی ڈی ایم میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا !!پی ڈی ایم میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے

بزرگ افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین10 مارچ سے لگائی جائیگی

بزرگ افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین10 مارچ سے لگائی جائیگی

 بلاول حمزہ شہباز سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

بلاول حمزہ شہباز سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

لیگی رہنمائوں پر حملہ :واقعہ کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی، سپیکر قومی اسمبلی

لیگی رہنمائوں پر حملہ :واقعہ کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی، سپیکر قومی اسمبلی

چھٹی کے دن خوفناک دھماکا،بچوں سمیت متعددافرادبارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

چھٹی کے دن خوفناک دھماکا،بچوں سمیت متعددافرادبارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

گوادر میں پاک فوج کی گاڑی پرحملہ ،جوانوں کی شہادت کی اطلاعات

گوادر میں پاک فوج کی گاڑی پرحملہ ،جوانوں کی شہادت کی اطلاعات

اگر یہ کوئی ثابت کردے میں سیاست چھوڑدوں گا وزیراعظم عمران خان کی تقریرپررحمان ملک نے کھلاچیلنج دیدیا

اگر یہ کوئی ثابت کردے میں سیاست چھوڑدوں گا وزیراعظم عمران خان کی تقریرپررحمان ملک نے کھلاچیلنج دیدیا