10:11 am
وزیر خوراک آزاد کشمیر چوہدری علی شان سونی کے اپنے آبائی حلقہ انتخاب سماہنی پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا

وزیر خوراک آزاد کشمیر چوہدری علی شان سونی کے اپنے آبائی حلقہ انتخاب سماہنی پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا

10:11 am

سماہنی پونا(راشد راج سے)آزاد کشمیر کے وزیر خوراک چوہدری علی شان سونی نے اپنے حلقہ انتخاب میں استقبالیہ اجتماعات سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ کرونا لہر کے باعث استقبال کے لیے عوام حلقہ کی خواہش کے مطابق شیڈول نہیں دے سکا کرونا لہر کے باعث کارکنوں کو رسک میں نہیں ڈالا اچانک آمد اسی سلسلہ کی کڑی ہے الیکشن کے دوران جو جرآت اور جوانمردی دیرینہ ساتھیوں نے دکھائی وہ اپنی مثال آپ ہے اس الیکشن میں تین کامیابیاں ملیں پہلی کامیابی ٹکٹ کی صورت میں ملی چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے
ٹکٹ دیا جسکی عوام حلقہ نے لاج رکھتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی دوسری کامیابی 25 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر نمایاں لیڈ سے حاصل ہوئی تیسری کامیابی وزیر حکومت بننے کی ہے اس الیکشن میں جو اعتماد کیا گیا انشاء اللہ اس اعتماد پر پورا اتریں گے سوشل میڈیا پر میرپور سے سماہنی آمد کی تصویر وائرل ہوئی جس پر اہلیان جنڈی چونترہ نے قیل وقت میں بڑی تعداد میں جمع ہو کر استقبال کیا اس پر شکر گزار ہوں سوشل میڈیا ٹیم،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جانفشانی سے حلقہ کے مفروضی حالات درست طور دنیا کے سامنے پیش کیے اور رائج پروپیگنڈا کو ایکسپوز کیا یقین دلاتا ہوں عوام حلقہ کی مشاورت سے آگے بڑھتے ہوئے تعمیر وترقی اور گورننس کا نیا طریقہ متعارف کروائیں گے بااختیار وزیر ہوں اختیارات کو عوام کے تابع رکھتے ہوئے رواداری کی مثال قائم کریں گے ہم الیکشن جیت گئے عوام نے منتخب کر کے زمہ داری پوری کر دی عزت اور منصب کا تقاضا ہے کہ ظرف بڑا رکھا جائے خدمت کے سفر کو آگے بڑھانے کی حکمت عملی پر عملدرآمد جاری رہنا چاہیے مشاورت کا عمل مضبوط بناتے ہوئے پولنگ سطح پر تعمیر وترقی کی پالیسی مرتب کریں گے حلقہ سماہنی کے چاروں اطراف پہنچ کر شکریہ ادا کرنے اور خوشی غمی میں شریک ہوں گے اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں اور حلقہ بھر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں انکی تواقعات پر پورا اتروں گا قبل ازیں جب وزیر حکومت جنڈی چونترہ پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا نعرہ بازی کی،پھول نچھاور کیے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جنڈی چونترہ سے گاڑیوں کی ریلی کے ہمراہ منتخب وزیر حکومت کو ڈیرہ کڈیالہ لایا گیا جہاں عوام حلقہ کی بڑی تعداد نے فقید المثال استقبال کیا اس موقع پر سرکردہ شخصیات کے علاوہ پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی مختلف یونین کونسلوں سے مبارکباد اور تحائف پیش کرنے کرنے کا سلسلہ جاری ہے جمعہ کے روز سے مختلف موضع جات سے ریلیوں کی آمد کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے

تازہ ترین خبریں

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

کہاں بارش  اور کہاں موسم  خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے  خوشخبری دیدی

کہاں بارش اور کہاں موسم خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری دیدی

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

الیکشن کمیشن  نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

نگران  وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے  ، اہم ملاقاتیں متوقع

نگران وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ، اہم ملاقاتیں متوقع

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

آشوب چشم کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر کے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

نواز شریف کا 3 اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج