09:27 pm
 ایڈہاک ملازمین کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،وزیر اطلاعات

مظفرآباد (نیوز ڈیسک)آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،قانون،
انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے کہا ہے کہ ایڈہاک ملازمین کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایڈہاک ملازمین کو مستقل کرنے کے ایکٹ کو جو ایک کالا قانون تھا ختم کر کے حکومت نے میرٹ کا بول بالا کیا ہے۔اپنے خصوصی بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بغیر کسی پروسیجر کے بھرتی کئے گئے ملازمین کو ایڈہاک ایکٹ کے کالے قانون کے ذریعے مستقل کیا گیا جو آزادجموں و کشمیر کے ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں سے سراسر زیادتی تھی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چئیرمین وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انتخابات سے قبل واضح کیا تھا کہ اگر کشمیری عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا تو ہم اس کالے قانون کو ختم کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا اور ہم نے اس امتیازی قانون کو ختم کر دیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کسی کو بیروزگار نہیں کیا ہم نے کسی بھی ایڈہاک ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا ہے بلکہ انہیں بغیر کسی پروسیجر مستقل کرنے کے عمل کو ختم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذٹڈ پوسٹوں کو پی ایس سی اور باقی کو طے شدہ ہروسیجرز کے تحت مستقل کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی نہ ہی کسی کو افراتفری پیدا کرنے دی جائے گی ایسے عناصر کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

تازہ ترین خبریں

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

کہاں بارش  اور کہاں موسم  خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات نے  خوشخبری دیدی

شہباز شریف لاہور پہنچ گئے ، نوازشریف 21 اکتوبر کو ہی وطن واپس آئیں گے ، اہم اعلان

الیکشن کمیشن  نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

نگران  وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے  ، اہم ملاقاتیں متوقع

اینکر خالد جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی

آشوب چشم  کیسز میں اضافہ ،پنجاب بھر  کے سکولوں میں  ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نےمالی گوشوارے جمع کروانےکیلئےوقت مانگ لیا

نواز شریف کا 3  اسلامی ممالک کے دورے کافیصلہ،پاکستان پہنچتے ہی قوم کو خوشخبریاں ملیں گی، پارٹی ذرائع

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج