06:13 pm
پبلک سروس کمیشن میں پہلی پوزیشن لینے والی خاتون نوکری کیلئے دربدر

پبلک سروس کمیشن میں پہلی پوزیشن لینے والی خاتون نوکری کیلئے دربدر

06:13 pm

آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن میں پہلی پوزیشن لینے والی خاتون ثوبیہ نوکری ملنے کے باوجود بھی حاضری لگانے سے قاصر ہیں، انہیں مقامی افراد قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جب کہ اسکول ہیڈ مسٹریس انہیں اسکول داخل ہونے سے روک رہی ہے۔ آزاد کشمیر میں پبلک سروس کمیشن میں پہلی پوزیشن لینے والی خاتون ثوبیہ نوکری ملنے کے بعد بھی دربدر ہیں، اور انہیں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
ثوبیہ نے پبلک سروس کمیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور ان کی گرلز ہائی اسکول درہ شیرخان میں پوسٹنگ کی گئی تھی، تاہم اسکول کی ہیڈ مسٹریس عفت بتول نے حکومتی آرڈر کو ہوا میں اڑاتے ہوئے انہیں اسکول میں حاضری سے روک دیا۔ دوسری جانب ڈی ای او شہناز گردیزی نے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ خاتون ٹیچر ثوبیہ مہاجرین مقیم پاکستان ہیں، جس پر ہیڈ مسٹریس مقامی ہونے کی وجہ سے اپنا اثرو رسوخ استعمال کررہی ہے اور مقامی افراد کو بھی خاتون ٹیچر کے خلاف بھڑکایا جارہا ہے، ہیڈ مسٹریس عفت بتول نے ہی ٹیچر کو حاضر نہیں ہونے دیا۔ خاتون ٹیچر ثوبیہ کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کو اڈہاک بنیاد(عارضی طور) پر ہٹائی جانے والی ٹیچر کی جگہ اسکول میں تعینات کیا گیا تھا، تاہم اسے اسکول میں حاضر ہونے سے روکا جارہا ہے، جب کہ مقامی افراد نے بھی بیٹی کو اسکول جاتے ہوئے ڈرایا دھکایا۔ ثوبیہ کے والد کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے بیٹی کو جان سے مارنے کی دھکیاں دیں اور کہا ہے کہ ایڈہاک ٹیچر مقامی ہے اسے اسکول سے فارغ نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ