تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

شہباز اور نواز کا داہنا ہاتھ، مسلم لیگ (ن) کا سب سے بڑا رہنما تحریک انصاف میں شامل ۔۔ شریف خاندان کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز اور نواز کا داہنا ہاتھ، مسلم لیگ (ن) کا سب سے بڑا رہنما تحریک انصاف میں شامل ۔۔ شریف خاندان کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا۔۔چوہدری طارق محمود باجوہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ننکانہ صاحب میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری طارق محمود باجوہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں چوہدری طارق محمود باجوہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری طارق محمود باجوہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل

ہونے کا باضابطہ اعلان وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے واپسی کے بعد کریں گے۔چوہدری طارق محمود باجوہ کی مقبولیت کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے علاوہ میں باجوہ گروپ کا بہت رعب و دبدبہ ہے۔ ان کے شریف برادران سے تعلقات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ طارق محمود باجوہ میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کے قابل فخر ساتھی ہیں۔ لیکن عام انتخابات 2018ء سے قبل بلاناغہ سینکڑوں شہریوں نے ن لیگ کو چھوڑ کر باجوہ گروپ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ انتخابات سے قبل طارق محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہر اور گردونواح میں بیشتر گروپ بڑے ووٹ کے لیے ہمارے گروپ کی انتخابی مہم چلاتے نظر آ رہے ہیں جس سے ہماری مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے کھلاڑیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے ،ضمنی انتخابات میں بھی جہانگیر ترین نے موجودہ حکومت کا ساتھ دیا اور کئی آزاد اُمیدواروں کو پارٹی میں شامل کیا گیا تھا جبکہ چند ایک جگہ پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعتوں کےساتھ مل کر مشترکہ اُمیدوار بھی کھڑے کیے۔ چوہدری طارق محمود باجوہ کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کو لے کر سیاسی حلقوں میں کئی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved