تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

اعظم خان کی تقریر کے دوران سینیٹ میں اپوزیشن نے ایک ایسی چیز دیکھ لی کہ چئیرمین کو اجلاس ہی ملتوی کرنا پڑ گیا


اسلام آباد (آئی این پی ) سینیٹ میں وزراء کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کیا ، جس پر چیئرمین سینیٹ نے قائد ایوان شبلی فراز کو اپوزیشن کو منانے اور وزراء کو بلانے کی ہدایت کرنی پڑی ، قائد ایوان شبلی فراز اپوزیشن کو منا کر لے آئے تاہم سینیٹر اعظم خان موسی خیل نے وزراء کے ایوان میں موجود نہ ہونے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزراء ٹائم پر نہیں آتے یہ شہنشاہ بنے ہوئے ہیں، بعد ازاں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی کی تقریر کے دوران کورم کی نشاندہی کر دی گئی کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کر دی گیا ۔جمعرات کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی

صدارت میں ہوا ، تاہم کوئی بھی وزیر ایوان میں موجود نہیں تھا جس پر احتجاج کرتے ہوئے اپوزیشن نے ایوان سے واک آئوٹ کر دیا ۔ جس پر قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ وزراء کابینہ اجلاس میں شریک ہیں ایک لئے بارہ بجے تک کوئی وزیر نہیں آسکے گا۔ اس پر چیئرمین سینٹ نے انہیں ہدایت کی کہ کسی وزیر کو بلائیں یا اپوزیشن کو منا کر لائیں، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم آفس کو پیغام پہنچائیں کہ وزراء کو ایوان میں بھجوائیں ، اس دوران قائد ایوان شبلی فراز اپوزیشن کو منا کر لے آئے جبکہ بعد ازاں وزراء بھی ایوان میں آگئے تاہم سینیٹر اعظم خان موسی خیل نے وزراء کے ایوان میں موجود نہ ہونے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزراء ٹائم پر نہیں آتے یہ شہنشاہ بنے ہوئے ہیں، بعد ازاں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی کی تقریر کے دوران عثمان خان کاکڑ نے کورم کی نشاندہی کردی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے کورم پورا کرنے کے لئے گھنٹیاں بجائی تاہم پھر بھی کورم پورا نہ ہوا جس پر اجلاس ملتوی کردیا گیا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved