تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

عمران خان حکومت پر بے ہودہ سیاست پھیلانے پر الزام لگ گیا فواد چودھری پر بھی شدید تنقید کر دی گئی


اسلام آباد( آئی این پی) مسلم لیگ کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تین ماہ میں ماسوائے گالی گلوچ ، نفرت اور لچر سیاست کے قوم کو کچھ نہیں دیا عمران حکومت اور کسی محاذ پر تو کامیاب نہیں ہو ئی البتہ بیہودہ سیاست میں اول نمبر پر ہے وہ گذشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ مسلم لیگی سینیٹر آصف کرمانی نے کہاکہ اس وقت وزیر اعظم سے وزیر اطلاعات سب نفرت کی سیاست کر رہے ہیں الزام لگائو ڈنگ ٹپائو ان کی پالیسی کا محرک ہے۔ ماسوائے نفرت ایجنڈے کے کسی اور محاذ پر حکومت کامیاب نہیں

رہی ۔ آئی ایم ایف کے ساتھ حکومتی مذاکرات کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے کہاتھا کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خود کشی کو ترجیع دئیں گے بہتر ہے وہ اس پر سنجیدگی سے غور کرئیں




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved