تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

آسیہ بی بی بیرون ملک روانہ ہوئی یا نہیں حکومت نے واضح اعلان کر دیا


اسلام آباد(آئی این پی ) دفتر خارجہ نے آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں، وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گزشتہ روز آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوچکی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل

کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں موجود ہے، اس کی بیرون ملک روانگی کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved