تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

” میں آپ کو مسلمانوں کے خلیفہ کے طور پر دیکھ رہی ہوں،بس ان لوگوں سے بہت زیادہ بچ کر رہنا ” ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے عمران خان کو خط لکھ کر کیا کہا؟ چونکا دینے والاانکشاف


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی قید میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھ کر رہائی میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔ معروف ملکی صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنے لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں بھی میری بہت مدد کی ہے ۔وہ ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں ۔اب بھی میں ان کو خلیفۃ المومنین کے طور پر دیکھ رہی ہوں ، میں امریکی قید سے رہا ہونا چاہتی ہوں ۔ میری قید غیر قانونی ہے ۔مجھے اغوا کرکے یہاں لایا گیا ہے۔ خط میں عمران خان کو اپنے ارد گرد موجود منافقین سے بچ کر رہنے کی تلقین کی ہے ۔ عافیہ صدیقی نے لکھا ہے کہ اپنے اردگرد موجود منافقین سے خبردار رہنا چاہئے۔ ماضی کی غلطیوں پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے تمام لوگوں کو ایسا نہیں کرنا چاہئے




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved