تازہ ترین  
جمعہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2018

اسے کہتے ہیں تبدیلی۔۔۔حکومت نے اپنی ہی اتحادی جماعت کے 4رہنمائوں پر بم گر ادیا، گرفتاری کی خبر آگئی، تعلق کس جماعت سے ہے؟


کراچی (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں 4ایم کیو ایم رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، بابر غوری ، سہیل منصور، احمد علی اور ارشد دہرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں ، ایف آئی اے حکام کے مطابق چاروں ملزمان مفرور ہیں، بار بار طلبی کے باوجود نہیں آئے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی منی

لانڈرنگ کے حوالے سے درج مقدمے کی تفتیش کررہی ہے اور اس سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے ایم کیوایم کے موجودہ اور سابق 4 رہنماں کو بار بار طلبی کے نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے۔ ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے چاروں افراد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں جن میں سابق وفاقی وزرا بابر غوری، احمد علی، خواجہ سہیل منصور اور ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا شامل ہیں۔ چاروں افراد کو 12 نومبر کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved