تازہ ترین  
جمعہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2018

ریسکیو 1122 کے بعد حکومت کا ایسی سروس شروع کرنے کا اعلان کہ ہرپاکستانی کے دل جیت لیے


لاہور (ویب ڈیسک) ریسکیو 1122 کے بعد حکومت کا ایسی سروس شروع کرنے کا اعلان کہ ہرپاکستانی کے دل جیت لیے ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےکہا ہے کہ ریسکیو1122 کی طرح ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کی جائے گی۔ پولیو فری پاکستان کا ہدف ہر صورت حاصل کریں گے۔ پاکستان پولیو فری ملک بنے گا۔ دور دراز اور قبائلی

علاقوں میں معذور بچوں کے مستند ڈیٹا کیلئے سروے کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جدید ترین کارڈیک ایم آر آئی مشین کا افتتاح کیا۔یہ جدید ترین مشین30 کروڑ روپے کی لاگت سے نصب کی گئی -اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ فرینڈزآف پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی کاوشوں کی تحسین کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ائیر ایمبولینس شروع کرنے کاجائزہ لیں گے ،اس حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد منصوبہ بندی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کو معیاری علاج کے لیے ہسپتالوں میں جدید سہولتیں فراہم کریں گے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماڈل کو دوردراز اورپسماندہ علاقوں تک لے کرجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں معیاری سہولتوں تک مریضوں کی رسائی ہمارا مشن ہے اورعام آدمی کے لیے ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب

تر بنائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دور دراز علاقوں میں بھی صحت کی معیاری سہولتیں 24 گھنٹے میسر ہوں۔ دل کے امراض کے جدید ہسپتال پسماندہ علاقوں میں بھی ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لیے پلان مرتب کر رہے ہیں اورپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف مینجمنٹ کو جلد تشکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ایمرجنسی بلاک کی تعمیر کے لیے فرینڈز آف پنجاب انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی کاشکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ گوہر اعجاز اوران کے ساتھیوں نے اس حوالے سے قابل ستائش کام کیا ہے اورہم اس ماڈل کو مزید آگے بڑھائیں گے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved