تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے گھر محفل میلاد ﷺکا انعقاد ،لیکن کیوں؟وجہ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی لوگوں کے دلوں میں عشق رسول ﷺکا جذبہ بھرپور ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستانی لوگ کسی بھی بڑے کام سے پہلے خصوصی طور پر محفل میلاد کا انعقاد کرتے ہیں،چاہے کاروبار شروع کرنے کی بات ہو یا کوئی خوشی کا موقع پر پاکستان میں قرآن خوانی اور محفل میلاد کے انعقاد کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے ۔ایسے ہی چیف

آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی خوشی کے موقع پر اپنے گھر عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا ۔ ”روزنامہ جنگ “کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے سعد باجوہ کی شادی کی پروقار تقریب آرمی ہاوس راولپنڈی میں منعقد کی گئی ،صاحبزادے سعد باجوہ کی زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ،محفل میلاد میں عاشقان رسول ﷺنے گلہائے عقیدت اور سلام پیش کیا ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved