تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

کرپشن کی نئی تاریخ رقم ۔۔ نیب کا کمانڈو ایکشن ۔۔ سابق سرکاری شخصیت کے گھر سے قارون کا خزانہ برآمد


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرپشن کی نئی تاریخ رقم ۔۔ نیب کا کمانڈو ایکشن ۔۔ سابق سرکاری شخصیت کے گھر سے قارون کا خزانہ برآمد ۔۔نیب نے کاروائی کرتے ہوئے سابق سرکاری افسر کے گھر سے 33 کروڑ روپے برآمد کر لئیے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے مبینہ اطلاع پر لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی ای ایم ای میں کاروائی کرتےہوئے سابق سرکاری افسر

کے گھر پر چھاپہ مارا۔نیب کی جانب سے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سابق سرکاری افسر کے گھر سے 33 کروڑ روپے برآمد کر لئیے گئے۔ نیب نے کسی بھی قسم کے رسک سے بچنے کے لیے مذکورہ سرکاری افسر کی شناخت صیغہ راز میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ برآمد ہونے والی اشیا میں 10 کروڑ روپے نقد جبکہ 17 کروڑ روپے مالیت کے پرائز بانڈ برآمد ہوئے ہیں ،اس کے علاوہ مذکورہ سرکاری افسر کے گھر سے ساڑھے تین کروڑ مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہو ئی ہے۔نیب حکام نے تمام چیزوں کو قبضے میں لے لیا ہے اور دوسری جانب اس شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص گریڈ 16 کا سابق سرکاری افسر ہے جبکہ اس سے مزید شواہد ملنے کا بھی امکان ہے۔نیب اس شخص سے مزید تفتیش کرے گا تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ یہ رقم اس شخص کے پاس کہاں سے آئی اور کیا یہ رقم اس کی اپنی ملکیت ہے یا اس کے پس پردہ کوئی گروہ موجود ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved