تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

نواز شریف ایک امریکی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے تو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یا ہو کو پتہ چلا تو انھوںنے اچانک کیا کیا اسرائیلی اخبار کی رپورٹ نے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا


اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت پاکستان میں ایک اسرائیلی طیارے کی آمد اورقومی اسمبلی میں اسرائیل کو ایک مملکت کی حیثیت سے تسلیم کرنے پر بحث مباحثہ اور تنائو کی صورتحال برقرار ہے ۔ ٹائمز آف اسرائیل نے ایک ایسی رپورٹ شائع کردی کہ ہر کوئی چونک جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق 2016میں نواز شریف نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے آئے تو اس ریسٹورنٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نے بھی آنا تھا لیکن نتن یاہو پاکستانی وزیراعظم کی موجودگی کی وجہ سے اس ریسٹورنٹ میں نہیں گئے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیا ن خفیہ تعلقات ہیں

اور وکی لیکسڈاکیو منٹ سے بھی پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملکوں کے افسران خفیہ طور پرآپس میں ملتے ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان میں اسرائیلی طیارے کی آمد کی خبر کے بعد سوشل میڈ یا پر خوب ہنگامہ مچا تھا۔اینکر پرسن معید پیر زادہ نے بھی سوشل میڈ یا پر اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلق کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ اگر سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعلقات رکھ سکتا ہے اور ترکی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھ کر ان کی پالیسیوں پر تنقید کرتا ہے تو پاکستان اسرائیل کے ساتھ تعلق کیوں نہیں رکھ سکتا ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved