تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

چوہدری پرویز الٰہی عمران خان سمیت کسی کو دھوکہ نہیں دے سکتا کیونکہ ۔۔ صف اول کے سیاستدان نے وزیراعظم کی بڑی پریشانی دور کر دی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنما طار ق بشیر چیمہ نے کہاہے ق لیگ اور تحریک انصاف میں کوئی دراڑ نہیں ، پنجاب میں طا قت کا محور عثمان بزدار ہی ہیں، کوئی گلہ ہوگا تو تحریک انصاف سے ہی کریں گے، میر ی بات کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں طارق بشیر چیمہ نے کہا گلے شکوہ کرنا کوئی غلط بات نہیںاور میر ی بات کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا تحریک انصاف کیساتھ ہماراا تحا د مضبوط اور تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں ، ہمیں کوئی گلہ ہوگا تو تحریک انصاف کیساتھ ہی کریں گے پنجاب میں طاقت کے مرکز کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا پنجاب میں طاقت کا محور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی ہیں۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس

کا مزید کہنا تھا سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے جہانگیر ترین نے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں میری کی گئی بات کو دوسرے رخ سے دکھایا گیا۔ چوہدری برادران اور وزیراعظم عمران خان آپس میں متحد ہیں ، پرویز الٰہی جس کیساتھ ہوتے ہیں اسے دھوکا نہیں دیتے ، میرے حلقے میں مداخلت ہورہی ہے ،بہاولپور کو جنوبی پنجاب میں نہ ملایا جائے ،یہ معاملہ وزیراعظم کے سامنے بھی اٹھاؤں گا۔ مجھے اگر کوئی شکوہ ہوتا تو وہ میں مصدق ملک کے پاس ہی کیوں لے کر جاتا۔ جب تک وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کیساتھ ہیں ہم تب تک ان کیساتھ ہیں ۔ ہمیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حمایت کرنی ہے۔ پنجاب کو صرف وزیراعلیٰ پنجاب ہی چلارہا ہے۔ خان صاحب ہیڈکوچ اور پرویز الٰہی فیلڈنگ کوچ ہیں۔ایوان میں شہباز شریف کو کہا تھا پرویز الٰہی کارنگ روڈ منصوبہ 6ماہ روکا گیا۔ رنگ روڈ منصوبہ جاتی امراء لے جاکر اس میں تبدیلی کی گئی تھی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved