تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر اہم پیشرفت فواد چودھری کا ایک اور بیا ن جاری


اسلام آباد ( آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تھی تو امریکہ کے ساتھ تعلقات خراب تھے مگر اب بہتری کی طرف گامزن ہیں ، ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر امریکہ کی جانب سے مثبت پیش رفت چاہتے ہیں ۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کی ایرانی وزیر خارجہ سے یمن معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ۔ یمن کے معاملے پر حکومتی سطح پر بات چیت آگے

بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ خان سے ہماری ذاتی لڑائی نہیں ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تھی تو امریکہ کے ساتھ تعلقات خراب تھے مگر اب بہتری کی طرف گامزن ہیں ، ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر امریکہ کی جانب سے مثبت پیش رفت چاہتے ہیں




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved