تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

عمران خان سے ملنے پاکستان کی دولت مند ترین شخصیات آ پہنچی کون کون سے اخراجات اٹھانے کی یقین دہانی کرا دی


اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان سے لاہور سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات و مخیر حضرات کے وفد کی ملاقات، لاہور میں وزیراعظم کے حالیہ اعلان کردہ پانچ پناہ گاہوں کی تعمیر کے تمام اخراجات اٹھانے اور مزید پانچ پناہ گاہیں بھی تعمیر کرنے کی یقین کرادی اور کہاکہ وزیرِ اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں مکمل تعاون کیاجائیگا ۔جمعرات کو یہاںوزیراعظم عمران خان سے لاہور سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات و مخیر حضرات کے وفد نے ملاقات کی جس میں میاں محمد احسان، گوہر اعجاز، میاں طلعت محمود، نور حضرت، ڈاکٹر عبدالباری خان، انوار احمد خان، عدیل سعید میر و دیگر شریک وزیرِ اعظم کے مشیر شہزاد ارباب اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی ملاقات میں موجودتھے ۔وفد کی جانب سے وزیرِ اعظم کے لاہور میں

حالیہ اعلان کردہ پانچ پناہ گاہوں کی تعمیر کے تمام اخراجات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی اور کہاگیا کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے اعلان کردہ پانچ پناہ گاہوں کے علاوہ مخیر حضرات کی جانب سے مزید پانچ پناہ گاہیں بھی تعمیر کی جائیں گی۔وفد کی جانب سے وزیرِ اعظم کو انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے تحت پنجاب میں پانچ سرکاری ہسپتال چلانے کے سلسلے میں دی جانے والی خدمات پربھی بریفنگ دی گئی اور کہاگیاکہ انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کی جانب سے پندرہ ارب روپے کی خطیر رقم سے لاہور میں چھ سو بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال کی بھی تعمیر کی جا رہی ہے ۔اس دوران وزیرِ اعظم نے انڈس ہیلتھ نیٹ ورک، شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ، نعمت سلیم، غنی فانڈیشن و دیگر مخیر حضرات کی جانب سے سماجی فلاح و بہبود کے سلسلے میں پیش کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ملاقات میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل پر بھی گفتگوکی گئی ۔ ملاقات کے دوران کاروباری شخصیات کی جانب سے ملکی معیشت کی بہتری کے سلسلے میں وزیرِ اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved