تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

پاک فوج کی بڑی شخصیت کو اہم عہدہ مل گیا ‘ آرمی چیف کے بارے میں بڑی خبر


نوشہرہ/راولپنڈی(آئی این پی )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی سروس کور سینٹر کا دورہ کیا اور میجر جنرل مشتاق احمد فیصل کو آرمی سروس کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے ، یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو نوشہرہ میں آرمی سروس کور سینٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہیں میجر جنرل مشتاق احمد فیصل کو آرمی سروس کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں بڑی تعداد میں موجودہ اور ریٹائرڈ

افسران بھی موجود تھے ۔سینٹر آمد پر چیف آف آرمی سٹاف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ بعد ازاں سروسز کور کے افسران اور مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زمانہ امن اورآپریشنز کے دوران لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی کے ذریعے کور کے کردار کو سراہا ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved