تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

مسلسل استعفے کی باتوں پر آخر کا راسد عمر کی برداشت جواب دے گئی میڈیا پر آکر وہ اعلان کر ہی دیا کہہر طرف کھلبلی مچ گئی


اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لینے کی خبریں بے بنیاد ہیں،وزیراعظم نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لینے کی خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا ہے، وزیراعظم نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایسی

خبریں آپ کے خلاف پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ بد ھ کو ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ وزارت خزانہ کی مایوس کن کارکردگی پراسدعمرکی تبدیلی کاامکان ہے ، حکومت کی جانب سے وزیرخزانہ کے لئے نئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے ،جن میں شمشاد اختر سرفہرست ہے جبکہ مزید 2 ناموں پربھی غور کیا جارہا ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved