تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

گورنر ہائوس پنجاب کی دیواریں کیوں گرانا چاہتا ہوں؟ وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس کے سامنے ایسی وجہ بیان کر دی کہ سب حیران رہ گئے ، کسی کو بھی اس چیز کا خیال نہ آیا جو کپتان سوچتے رہے


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر ہائوس پنجاب کی دیواریں کیوں گرانا چاہتا ہوں؟ وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کے سامنےکیا وجہ بتا دی؟ ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان میں بڑھتی ہوئی آباد ی پر فوری توجہ کے حوالے سے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میںچیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کے ساتھ وفاقی وزرا ، وزرائے اعلیٰ اور صحافیوں سمیت جید علمائے کرام کی بڑی تعداد شریک ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سمپوزیم سے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لاہور کو سرسبز و شاداب دیکھا ہے، راوی صاف ، شفاف بہتا دیکھا ہے۔ اب شہر کنکریٹ میں تبدیل ہو چکا ہے اور کہیں سبزہ نظر نہیں آتا ۔ گورنر ہائوس پنجاب کی دیواریں توڑنے کے پیچھے میرا مقصد یہی تھا کہ لوگ گورنر ہائوس میں موجود باغات اور سبزے کو دیکھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سب چیزیں ماحولیاتی تبدیلی سے جڑی ہوئی ہیں، آبادی میں اضافہ ، درخت، آلودگی، پانی کی قلت، پانی کی آلودگی یہ سب چیزیں ایک دوسرے سے کنیکٹ ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved