تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

تحریک لبیک نے ریاست کے خلاف بات کی اب اس کی قیادت کے ساتھ کیا سلوک کیاجائیگا؟پاک فوج نے واضح کردیا


اسلام آباد (این این آئی) پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے کہاہے کہ تحریک لبیک کیخلاف ریاستی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائیگی ٗ وزیراعظم عمران خان اہم امور پر سب سے مشاورت کرتے ہیں،پاکستان قابل اعتماد ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے ، بھارت اپنے سیاسی مقاصد اور انتخابات کی وجہ سے پاکستان مخالف بیان دے رہا ہے ، الیکشن کے بعد حالات میں بہتر ی آسکتی ہے ، حکومت کو اعتماد قوم دیتی ہے فوج نہیں ۔ جمعرات کو صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس سوال پر کہ ’’وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں وہ

سب سے مشاورت کرتے ہیں‘‘ کا جواب دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم اہم امورپر سب سے مشاورت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم پر مسلط کی گئی اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑینگے ۔انہوں نے واضح کیا کہ اب افغانستان کی جنگ ہم نہیں لڑینگے ۔ایک سوال پرڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان قابل اعتمادذمہ دار ایٹمی ریاست ہے ،کسی کو ہماری دفاعی صلاحیت پر شک نہیں ہونا چاہئے ۔میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ بھارت اپنے سیاسی مقاصد اور انتخابات کیلئے ایسے بیانات دے رہا ہے تاہم بھارتی الیکشن کے بعد حالات میں بہتری آسکتی ہے۔ایک سوال پرمیجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ حکومت اور فوج کا تعلق سٹریٹجک لیول پر ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو اعتماد قوم دیتی ہے فوج نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جس پارٹی کی بھی حکومت ہوگی فوج آئین کے مطابق اسے تسلیم کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی موقع پر فوج نے حکومت کے فیصلے کو غلط نہیں کہا۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک نے ریاست کے خلاف بات کی اب اس کی قیادت ریاست کی حراست میں ہے ٗتحریک لبیک کیخلاف ریاستی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائیگا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved