تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

جمیعت علمائے اسلام سوگ میں ڈوب گئی


جیکب آباد(این این آئی) جے یو آئی رہنما کا نوجوان بیٹا کرنٹ لگنے سے فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جان محمد ٹالانی کالونی میں جے یو آئی کے رہنما محمد صدیق رواہی کا نوجوان بیٹا عبدالباسط فجر کی نماز ادا کرنے مسجد گیا تو وضو کے بعد ہیٹر پر ہاتھ گرم کررہا تھا کہ کرنٹ لگنےسے بے ہوش ہوگیا جسے سول اسپتال لایا گیا مگر وہ اسپتال پہنچنے کے بعد فوت ہوگیا،جے یو آئی کے ضلع امیرڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبدالجباررند، حافظ میر محمد

بنگلانی، مولانا عابد ابڑو، حماد اللہ انصاری سمیت دیگر نے محمد صدیق رواہی سے نوجوان بیٹے کی وفات پرگھر جاکر تعزیت کی ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved