تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

پنجاب رینجرز پر دہشت گردوں کا حملہ۔۔کرنل اور سپاہی نشانہ بن گئے۔۔ دہشت گرد جہنم واصل


ڈی جی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب رینجرز پر دہشت گردوں کا حملہ۔۔کرنل اور سپاہی نشانہ بن گئے۔۔ دہشت گرد جہنم واصل۔۔ ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کی جانب سے پنجاب رینجرز پر حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی

ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کی جانب سے پنجاب رینجرز کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ اس دوران پنجاب رینجرز کے کرنل ایوب اور سپاہی ریحان شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ جبکہ باقی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved