تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

سابق وزیر اعظم کے بیٹے کو جرمانہ سنا دیا گیا


کراچی (آئی این پی) ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کی گاڑی سے فینسی نمبر پلیٹ اتارتے ہوئے 520روپے کا جرمانہ کردیا۔جمعرات کو ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کی گاڑی سے فینسی نمبر پلیٹ اتاردی،موسیٰ رضا گیلانی کو 520روپے کا جرمانہ

بھی کیا گیا، گاڑی پر سابق وزیراعظم کے نام کی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی، اس کے علاوہ گاڑی پر کالے شیشے بھی لگے ہوئے تھے، ٹریفک پولیس نے موسیٰ گیلانی کو پابندی قانون کی تنبیہ بھی کی، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم کے بیٹے ہیں، ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ان کا لحاظ نہ کیا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved